IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

منگل، 21 ستمبر، 2021

روہڑی: حکومت نے مہنگائی سے قوم کو وینٹی لیٹر پرڈال دیا ہے، حاجی عبدالخالق سولنگی


روہڑی(نمائندہ آئی بی این) پاکستان پیپلزپارٹی سٹی روہڑی کے جنرل سیکریٹری حاجی عبدالخالق سولنگی نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی سے قوم کو وینٹی لیٹر پرڈال دیا ہے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے مہنگائی کا مزیدطوفان آئیگا غریب طبقہ سخت متاثر ہوگا ان خیالات کا اظہار حاجی عبدالخالق سولنگی نے روہڑی میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکس اضافہ پیٹرولیم مصنوعات ودیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مزید اضافے کو مسترد کرتے ہیں جسے فوری واپس لیا جائے 

یہ بھی پڑہیں: روہڑی: پیپلز  پارٹی کو ووٹ نہ دینے کی سزا روہڑی کی گنجان ابادی والے علاقے ٹکر محلہ کو جانے والا راستہ گزشتہ بارہ روز سے بند

عوام پہلے ہی فاقہ کشی پر مجبور ہے اوربے روزگاری کا شکار ہے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کا مطلب یہ ہے کہ مہنگائی کا مزید طوفان آئیگا نااہل حکومت نے مہنگائی اوربے روزگاری اوراپنی نالائقیوں سے قوم کووینٹی لیٹر پرڈال دیا ہے حکمران دنیا بھرسے بھیک مانگ مانگ کر معیشت کو ٹریک پر نہیں لاسکے سلطنت عمرانیہ کے اناڑی ڈرائیور وں نے ملک کو دوراہے پر لاکھڑا کیا ہے اورانکی نااہلی کے باعث مہناگئی کے برسوں کے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں عوام اب تبدیلی کے نعروں اور اس حکومت سے تنگ آچکی ہے جبکہ پیپلزپارٹی غریب مزدور کسانوں کی حکومت ہے اور پیپلزپارٹی ہے ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے اب وہ دن دور نہیں جبکہ عوام عمران حکومت کو ٹھکراکر پیپلزپارٹی قیادت کو اقتدار پر لاکھڑاکریگی 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you