IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

منگل، 21 ستمبر، 2021

سکھر: چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سکھر ڈویژن میں فول پروف انتظامات کرنے کا فیصلہ۔ 


سکھر (رپورٹر) چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سکھر ڈویژن میں فول پروف انتظامات کرنے کا فیصلہ۔ سکھر، خیرپور اور گھوٹکی میں ہونے والی مجالس، جلوس اور دیگر پروگراموں کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت متعلقہ افسران مضبوط حکمت عملی کے تحت منصوبہ بندی کریں۔ کمشنر سکھر ڈویژن شفیق احمد مہیسر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی سکھر فدا حسین مستوئی، رینجرز کے بریگیڈئیر ندیم، ایڈیشنل کمشنر ون اختر حسین قریشی، گھوٹکی، خیرپور اور سکھر کے ڈپٹی کمشنرز، محکمہ صحت، لوکل گورنمنٹ ، میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی

یہ بھی پڑہیں: سرحد: تھانہ میرپور ماتھیلو کی حدود میں گھوٹکی پولیس کا ایریا سرچ آپریشن، 10 مشکوک افراد کو گرفتار جبکہ 02 موٹر سائیکلیں بھی اپنی تحویل میں لی گئیں۔۔۔

 کمشنر سکھر ڈویژن شفیق احمد مہیسر نے لوکل گورنمنٹ، میونسپل کارپوریشن اور دیگر اداروں کے افسران کو دو دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ چہلم امام حسین کے موقع پر صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹ اور دیگر میونسپل سروسز کو بہتر طریقے سے کیا جائے شکایت کی صورت میں افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام افسران سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران ماتمی جلوسوں اور مجالس کے حوالے سے کمپری ہینسو پلان مرتب کریں۔ کمشنر سکھر ڈویژن شفیق احمد مہیسر نے سکھر، گھوٹکی اور خیرپور کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ خود تمام تر پروگراموں کا جائزہ لیں اور حفاظتی انتظامات سمیت ڈاکٹرز، ایمبولینس، پیر ا میڈیکل اسٹاف اور متعلقہ عملے کی مقرری اور عمل درآمد کو یقینی بنانے کی رپورٹ فراہم کریں۔

روہڑی سے یہ بھی پڑہیں: روہڑی: پیپلز  پارٹی کو ووٹ نہ دینے کی سزا روہڑی کی گنجان ابادی والے علاقے ٹکر محلہ کو جانے والا راستہ گزشتہ بارہ روز سے بند 

کمشنر سکھر ڈویژن نے اجلاس میں محرم کی طرح چہلم کے موقع پر ضلعی امن کمیٹیوں کو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈی آئی جی سکھر فدا حسین مستوئی نے اجلاس میں ہدایت کی کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہر پروگرام پر گہر ی نظر داری کی جائے تمام افسران محرم الحرام کی طرح اپنی پیشہ وارانہ خدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سرانجام دیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ رینجرز کے بریگیڈئیر ندیم نے کہا کہ چہلم امام حسین کے سلسلے میں علما کرام اور دیگر مجالس پڑھنے والوں سے ملاقات کرکے ان کو امن و امان بحال رکھنے، دل آزار تقاریر سے اجتناب اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پابند کیا جائے۔ لائوڈ اسپیکر کے بے جا استعمال سمیت مجالس اور ماتمی جلوسوں کے پرمٹ ہولڈرز کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے پروگرام وقت مقررہ پر ختم کریں۔ 

یہ بھی پڑہیں: روہڑی: منڈودیروپرائمری اسکول میں فرنیچر کی کمی کے باعث طلباء زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

انہوں نے سکھر، خیرپور اور گھوٹکی اضلاع میں کنٹرول روم کو فعال رکھنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے میں مدد مل سکے، انہوں نے کہا کہ امن و امان اولین ترجیح ہے جس کے لیے ہم سب کو مل کر کامیاب حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا۔ اجلاس میں سکھر ، گھوٹکی اور خیرپور کے ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز، ڈی ایچ اوز سمیت دیگر محکموں کے افسران نے چہلم امام حسین کے سلسلے میں کانٹی جنسی پلان سمیت اہم امور پر تفصیل سے بریفنگ دی 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you