تفصیلات کے مطابق ریلوے سکھرڈویثرن انتظامیہ کی جانب سے مسافرٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف ایک بار پھر چھاپہ مارکاروائیوں شروع کردی گئی ہیں ڈی سی او اے سی اوسکھرڈویثرن سلمان خالد اورانکی ٹیم نے پنجاب سے کراچی جانے والی تیزگام ایکسپریس پر چھاپہ مار کر دوران سفر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 20 مسافروں کو دھرلیا چھاپہ مار ٹیم کی جانب سے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں سے مجموعی طور پر42ہزار 250روپے وصول کئے گئے جس میں 18ہزار250روپے جرمانہ بھی شامل کیا گیا تھا اس سلسلے میں ڈی سی او اے سی اوسکھرڈویثرن سلمان خالدکاکہنا تھا کہ ٹرین میں چھاپے کے دوران ٹرین میں ڈیوٹی پرموجود بیشتر عملہ غفلت کا مرتکب پایا گیا انکے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کے لئے انکی رپورٹ انکے متعلقہ ڈویثرنل افسران کوارسال کردی ہے سلمان خالد کا مزید کہنا تھا کہ مسافرٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے اور انکی معاونت کرنے میں ملوث ریلوے عملہ کے خلاف بھی چھاپہ مارکاروائیاں جاری رکھی جائے گی جس کا مقصد مسافر ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کی روکتھام ہے
روہڑی(نمائندہ) ڈویثرنل کمرشل آفیسر سکھرکا اپنی ٹیم کے ہمراہ پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین تیزگام ایکسپریس پراچانک چھاپہ بغیرٹکٹ سفرکرنے والے 20 مسافر دھرلئے گئے پکڑے گئے مسافروں سے 42 ہزار 250روپے وصول 18ہزار250 روپے جرمانہ بھی شامل چھاپے میں ٹرین میں ڈیوٹی پرموجودبیشتر عملہ بھی غفلت کا مرتکب پایا گیا انکے خلاف کاروائی کے لئے رپورٹ انکے متعلقہ ڈویثرنل افسران کوارسال بغیرٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں اور انکی معاونت کرنے والے ریل عملہ کے خلاف بھی چھاپہ مارکاروائیاں مسلسل جاری رکھی جائے گی ڈی سی اوسکھر سلمان خالد
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you