گھوٹکی (رپورٹر) قائدین سندھ فورم کی جانب سے سندھ کے چار اضلاح میں بیک وقت کسیر تعداد میں پودے لگا کر کیو ایس ایف ٹری پلانٹیشن ڈرائیو کا آغاز کردیا۔ موہم چار ہفتوں کی توسیعی مدت تک جاری رہے گی تاکہ سندھ میں شجرکاری کو فروغ دیا جاسکے- کیو ایس ایف سندھ نوجوانوں میں تعلیمی اصلاحات لانے اور اپنی مدد آپ کہ تحت نوجوانوں میں تعلیم شعور بیدار کرنے کیلئے جا نی جا تی ہے۔
مہم کا آغاز قائدین سندھ فورم کے چیئرمیں لالا اصغر پٹھان، جنرل سیکریٹری میر علی جلبانی، اور ریجنل کوآرڈینیٹر رفیق احمد بٹار کی سرپرستی میں بیک وقت سندھ کے چار اضلاح جس میں گھوٹکی، خیرپور، لاڑکانہ اور کشمور کندھ کوٹ میں کیا گیا ہے۔ جبکہ گھوٹکی میں ہونے والی مہم کی شروعات گھوٹکی کے ڈگری کالیج میں کالیج ہیڈ محمد یونس عباسی سے کروایا گیا۔
قائدین سندھ فورم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہمیں آلودگی کے خاتمے، کاربن کے اخراج سے لڑنے، سیلاب کو روکنے اور گلوبل وارمنگ پر قابو پانے کے لیے جنگلات کا احاطہ بڑھانے اور ہر چھوٹے بڑے شہروں میں ٹری پلانٹیشن کی بہت ضرورت ہے۔
گھوٹکی کہ نواہی علاقے قادرپور میں مہم کا حصہ بنے ہوئے قائدین سندھ فورم کے سینئر رہنما آصف ملک کا آئی بی این کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ لہذا اب وقت آگیا ہے کہ ملک کے دوسرے شہروں کی طرح ہمارے شہروں میں بھی سبزیاں اور پودے لگا کر ماحولیاتی اور معاشی اہمیت کو سمجھا جائے۔
قائدین سندھ فورم دس ہزار پودے لگانے کی مہم کے ذریعے سندھ اور پا کستان کو سرسبز بنانے کیلئے کو شاں ہے ۔ قائدین سندھ فورم آنے والے سالوں میں ایک صحت مند، خوشحال اور سرسبز پاکستان کی منتظر ہے۔
مہم کو گھوٹکی میں شفیق احمد گھوٹو اور آصف علی ملک جبکہ خیرپور میں ایاز جسکانی، کشمورکندھ کوٹ میں توفیق احمد کھوسو اور لاڑکانہ میں عامر عباسی لیڈ کر رہیں ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you