روہڑی(رپورٽر) محکمہ ایجوکیشن کی غفلت وعدم توجہ کے باعث کھری ممبرانی کا پرائمری بوائز اسکول بنیادی سہولیات سے محروم چاردیواری،کلاس روم کی چھتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار چھت کا پلستر جھڑنا معمول بن گیا طالبات میں خوف وہراس طلباء درختوں کے سائے میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور
دوسری جانب اسکول میں ناتوصاف اور مناسب پانی کا بندوبست ہے ناہی طالبات کے لئے بیت الخلا موجود ہیں اس سلسلے میں مقامی افراد لال ڈنو،ارباب علی،خان محمد،دلمراد،اصغرعلی ودیگرکا کہنا تھا کہ اسکول کی عمارت انتہائی مخدوش اورناقابل استعمال ہوچکی ہے اور بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث زیرتعلیم طلباء اورانکے والدین میں ناصرف کوف ہراس پایا جاتا ہے
بلکہ سخت پریشانی سے بھی دوچار رہتے ہیں علاقائی مکینوں نے محکمہ ایجوکیشن کے اعلی افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کی مخدوش عمارت کی ازسرنوتعمیرات کرائی جائے اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you