روہڑی(نمائندہ آئی بی ایب) ڈپٹی کمشنرسکھر جاوید احمد وڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر سکھر ڈاکٹرجمیل احمدمہر کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر روہڑی ناصراحمدعباسی کا محکمہ صحت کی ٹیم میڈیکل سپرنٹنڈنت تعلقہ روہڑی ڈاکٹرپرویزاخترکورائی، ڈاکٹراسامہ ودیگر میڈیکل اسٹاف کے ہمراہ اشیاء کی سب سے بڑی آغاقادرداد کھجورمنڈی میں موجود سینکڑوں دکانوں اور ان پر کام کرنے والے مزدوروں اور کھجورمنڈی سے کھجورودیگراجناس ٹرانسپورٹ کرنے والے ٹرانسپورٹروں سمیت کھجور منڈی میں آنے والے بیوپاریوں کے کورونا ویکسین کارڈ چیک کئے گئے اور اس موقع پر سینکڑوں افراد کو کھجورمنڈی میں ہی عارضی سینٹر قائم کرکے کورونا ویکسین کی گئی جبکہ سینکڑوں دکانداروں اور مزدوروں کو قریبی ویکسینیشن سینٹروں سے فوری ویکسین کرانی کی ہدایات جاری کی گئی
اس سلسلے میں اسٹنٹ کمشنر روہڑی نثاراحمد عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کھجورمنڈی میں روزانہ کی بنیاد پربڑی تعداد میں تاجرمزدوراوردکاندار یہاں آتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ان لوگوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے یہاں پہنچ کر محکمہ ہیلتھ کے تعاؤن سے ویکسین کی گئی ہے اور یہاں موجود دکانداروں اور کھجورمنڈی میں اجرت کرنے والے مزدوروں کو قریبی ویکسینیشن سینٹروں سے فوری ویکسین کرانی کی ہدایات جاری کی گئی جبکہ جس بھی دکاندار یا اسکی دکان یا گودام پر کام کرنے والے مزدورنے ویکسین نہیں کرائی تو اگلی بار کھجور منڈی میں وہ دکان اور گودام کو سیل کردیا جائے گا۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you