پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی، آئی سی سی کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے،سابق کپتان
لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی ملک بھی دوسرے سے ایسا نہیں کرتا جیسا نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ساتھ کیا ہے۔ایک انٹرویومیں انضمام الحق نے کہا کہ کوئی ملک بھی دوسرے سے ایسا نہیں کرتا جیسا نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ساتھ کیا، وہ ہمارے مہمان تھے، اگر ان کو کوئی مسئلہ تھا تو پی سی بی سے بات کرتے۔
یہ بھی پڑہیں: میڈرڈ: میسی کی تین سال کی تنخواہ 20 ارب روپے
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی، آئی سی سی کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے، اگر کیویزکے پاس سیکیورٹی سے متعلق کوئی معلومات تھیں تو وہ ہمیں دکھا کیوں نہیں رہے،اگر پی سی بی کو معلومات سے آگاہ نہیں کرنا تو پھر آئی سی سی کو ہی بتا دیں۔
یہ بھی پڑہیں: نیویارک: باکسر عامر خان کو امریکی ایئرلائنز سے اتار دیا گیا
سابق کپتان نے کہا کہ نیوزی لینڈ اگر پاکستان سے معلومات شیئر کرتا تو ہماری ایجنسیز اس معاملے کی ضرور تحقیقات کرتیں، کم سے کم یہ تو معلوم ہوجاتا کہ معاملہ کیا ہے۔
Plead rozana gold rate b bheja karen
جواب دیںحذف کریں