گھوٹکی(رپورٹ: عطا حسین سومرو) سرحد سیپکو کی کھلی کچہری منعقد کی گئی سیپکو ایکسن معراج احمد شیخ نے صارفین کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی
تفصیلات کے مطابق سرحد شہر میں سپریڈینٹ انجینئر سکھرمنظور حسین سومرو کی ہدایت پرسرحد میں کھلی کچہری منعقد کی گئی کھلی کچہری میں ایکسیئن سیپکو گھوٹکی معراج احمد شیخ، ایس ڈی او ون امجد حسین شاہ، آر او لالا امام الدین پٹھان، لائن سپریڈنٹ ماہی خان سمیت دیگرعملداروں نے کچہری میں شرکت کی کچہری میں صارفین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اوربلنگ کی شکایات کی
کھلی کچہری میں 300 سے زاہد صارفین کے بلوں کو درست کرکے 10لاکھ روپے معاف کیے گئے جبکہ 8 لاکھ روپوں سےزاہد کی وصولی بھی کی گئی اس موقع پر ایکسیئن سیپکو گھوٹکی معراج احمد شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ سیپکو چیف سکھر کی ہدایات پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں 300 سے زاہد صارفین کے بلوں کو درست کیا گیا ہے بقایاجات کی مد میں صارفین سے دس لاکھ روپوں کی ریکوری بھی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ صارفین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا
انہوں نے کہا کہ گھوٹکی کے مختلف علاقوں میں نادہندگان بجلی چوروں اور واجبات کی وصولی کے لئے آپریشن جاری ہے دوران آپریشن سینکڑوں غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی ہزاروں میٹر تار بھی تحویل میں لے لی ہے بجلی چوری کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائیگی اور جو بھی شخص یا عملہ اس میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف محکمہ جاتی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you