IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

بدھ، 29 ستمبر، 2021

سکھر: سکھر میں نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اوردیگر شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

 سکھر میں نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور دیگر شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، 


مجالس عزاء سے علمائے کرام و ذاکرین خطاب کرتے ہوئے واقعہ کربلا اور سیرت امام حسین پر روشنی ڈالی گئی، انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات ،


سکھر(رپورٹر) ملک بھرکی طرح سکھر میں بھی نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اوردیگر شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا سکھرمیں چہلم کا مرکزی ماتمی جلوس مرکزی امام با رگاہ غریب آباد سے سہہ پہر نکالا گیا جو اپنے روایتی راستوں سے ہو تا ہوا رات دیر گئے واپس مرکزی امام بارگاہ غریب آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ماتمی جلوس کے دوران مختلف مقامات پر مجالس عزاء بھی برپا کی گئی جن سے علمائے کرام و ذاکرین خطاب کرتے ہو ئے واقعہ کربلا اور سیرت امام حسین پر روشنی ڈالی ، 



چہلم کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے سکھر انتظامیہ کی جانب سے انتہا ئی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں پو لیس کے ایک ہزار سے زائد جوانوں کے علاوہ رینجرز کے اہلکار بھی اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے جبکہ ماتمی جلوس کی گذرگاہوں پر نگرانی کے لیے کلوزسرکٹ کیمرے بھی نصب کیے ماتمی جلوس میں شیعہ تنظیموں کی جانب سے بھی اپنے طور پر سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے  اور 

عزاداروں کی جامہ تلاشی کے بعد ان کو امام با رگاہوں میں چھوڑا گیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ما تمی جلوس کی گذرگاہوں کی طرف آنے والے راستوں کو بھی رکاوٹیں کھڑی کر کے انہیں سیل کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you