IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

بدھ، 8 ستمبر، 2021

روہڑی: سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے ممبران کا سکھر کی نجی تنظیم ہوپ فور آل کے دفتر کا دورہ


روہڑی(نمائندہ آئی بی این)  سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے ممبران کا سکھر کی نجی تنظیم ہوپ فور آل کے دفتر کا دورہ، ٹیم ممبران کی جانب سے ادارے کے اقدامات کی تعریف، حکومت کو چاہیے کہ اس طرح کے ادارے کو مزید توجہ دے، تاکہ ادارہ مزید بہتر انداز سے فلاحی اپنی خدمات سرانجام دے سکے۔ محمد اسلم شیخ ممبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے ممبران نے سکھر کی نجی تنظیم ہوپ فور آل کے دفتر کا دورہ کیا اور تنظیم کی صدر و ادارہ کی ڈائریکٹر رابعہ مرزا سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ممبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن محمد اسلم شیخ(ریٹائرڈ جج)، سرفراز جمالی اور یاسر شیخ نے ادارہ کے اقدام کو سراہا۔ اس موقع پر محمد اسلم شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس طرح کے ادارے کو مذید توجہ دینی چاہئے، تاکہ  ادارہ  مزید بہتر انداز سے اپنی فلاحی سرگرمیاں جاری رکھ سکے، عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا اور انسانیت کی خدمت ہی اہم عمل  ہے، انہوں نے سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کا سالانہ رسالہ ادارے کی ڈائریکٹر رابعہ مرزا کو پیش کیا، جبکہ سندھ ہیومن رائٹس کمیشن سکھر کے ممبران یاسر شیخ، کمیٹی ممبر فرزانہ کھوسو اور عائشہ دھاریجو نے بھی ادارہ کے کام کی تعریف کی۔ آخر میں رابعہ مرزا نے تمام لوگوں کو سندھی ثقافت کے تحائف بھی پیش کئے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you