روہڑی(نمائندہ آئی بی این) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و معروف سماجی شخصیت سید کمیل حیدر شاہ نے کہا ہے کے مدینہ ریاست کے دعو ئے دار پی ٹی آئی کی نا اہل حکومت نے اقتدار سے قبل جو عوام سے وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں ہوسکے ہیں البتہ ملک میں مہنگائی کا جو طوفان برپا ہو رہا ہے اسکی ذمہ دار نا اہل سیلیکٹیڈ عمران حکومت ہے موجودہ ملک کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے وطن عزیز میں کوئی ایسی جگہ نہیں بچی جہاں پاکستان کی عوام خود کو محفوظ سمجھے، پنڈورا باکس آتے ہی لسٹ میں شامل افراد کو ترقیاں ملنا شروع ہوگئی ہیں
انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ موجودہ حکومت میں جو بھی اسکا پارٹ ہوتا ہے اور اسکا نام آتا ہے انہیں بڑا عہدہ دیا جاتا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈران پر ٹرائل کرائے جارہے ہیں جو سالا سال چل رہے ہیں مزید ان پر پریشر ڈالنے کیلئے انکے اہلخانہ کو حراساں کیا جا رہا ہے اور یہ سلسلہ چلتا جارہا ہے، انہوں نے کہا عمران خان کی حکومت کا جب آخری دن ہوگا تو خان صاحب کہیں گے میں ایک دن میں بڑا تیر مار لونگا، بلدیاتی انتخابات ضرور ہونگے اور پاکستان پیپلزپارٹی نے اسکی نوے فیصد تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور اس حوالے سے پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو کا موقف سب کے سامنے ہے انشاء اللہ جو بلدیاتی نظام سندھ میں آئیگا وہ سب سے بہتر ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جناح میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں پروگریسیو کرکٹ کلب کے زیر اہتمام پہلا آل سندھ سید ناصر حسین شاہ کلرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 2021 کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور بعد ازیں زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا ، افتتاحی تقریب میں ایڈمنسٹریٹر سکھر علی رضا انصاری، میونسپل کمشنر سکھر محمد علی شیخ، نامور کرکٹر آغا جاوید، چئیرمین ٹورنامنٹ کمیٹی ڈاکٹر آغا سمیع اللہ پٹھان، وائیس چئیرمین عبدالحلیم انصاری، سیکریٹری نگار منگی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و معروف سماجی شخصیت سید کمیل حیدر شاہ نے مزیدکہا کے پہلا آل سندھ سید ناصر حسین شاہ کلرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 2021 ناصرف سکھر بلخصوص سندھ کی تاریخ کا یادگار کرکٹ ٹورنامنٹ ثابت ہوگا جس میں سندھ کی مشہور 106 ٹیمیں حصہ لے رہی ہے اسکی اختتامی تقریب میں پاکستان کے نامور بلے باز آل راؤنڈرشاہد آفریدی ہونگے ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کھیلوں کے میدان آباد کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے کورونا وباء کی وجہ جہاں کئی ادارے و دیگر سرگرمیاں معطل ہوئی تھیں وہاں سب سے زیادہ کھیل اورکھلاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تھا کھیلوں کی سرگرمیاں صحت مندانہ معاشرے کی عکاسی کرتی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد عوامی نمائندہ جماعت ہے جسکا کا ہر ایک جیالا عوام کے دکھ و سکھ میں اسکے ساتھ کھڑا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you