روہڑی(رپورٹر) نواحی علاقے صالح پٹ میں بجلی چوری کی روک تھام کے لئے آپریشن جاری سیپکو عملہ کی جانب سے سینکڑوں غیرقانونی کنڈا کنکشن ودرجنوں ڈائریکٹ کنکشن منقطع چوری میں استعمال آنے والی ہزاروں میٹر بجلی کی تاریں بھی ضبط بجلی چوروں میں کھلبلی متعدد نے اپنی مدد آپ کنڈے ہٹانا شروع کردئیے تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ انجینئر سیپکو سکھرمنظورحسین سومرو اور ایکسئین سیپکو ڈویثرن روہڑی وجے کمار کی ہدایت پر سیپکوسب ڈویثرن صالح پٹ انچارج دیدارعلی سولنگی نے چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ روہڑی کے نواحی علاقے صالح پٹ کے گاؤں ساہی پٹ ودیگر دیہی علاقوں میں بجلی چوری کی روکتھام کے لئے چھاپہ مارکاروائیاں کرتے ہوئے سینکڑوں غیرقانونی کنڈا کنکشن اور درجنوں ڈائریکٹ کنکشن منقطع کرتے ہوئے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی ہزاروں میٹر بجلی کی تاریں بھی ضبط کرلیں جبکہ سیپکو کی چھاپہ مارٹیم کی جانب سے غیرقانونی کنڈا کنکشن ہٹانے کے دوران بجلی چوروں میں کھلبلی مچ گئی اور بیشتر بجلی چوروں کی جانب سے کسی بھی قسم کی کاروائی سے بچنے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت غیرقانونی لگائے گئے بجلی کے کنڈے ہٹانا شروع کردیا تھا اس سلسلے میں چھاپہ مارٹیم انچارج دیدار علی سولنگی کا کہنا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ انجینئر سیپکو سکھرمنظورحسین سومرو اور ایکسئین سیپکو ڈویثرن روہڑی وجے کمار کی ہدایت پر صالح پٹ کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کی روکتھام کے لئے آپریشن شروع کیا گیا ہے جوبدستور جاری رکھا جائے گا
جمعرات، 7 اکتوبر، 2021
Home
پاکستان
روہڑی: نواحی علاقے صالح پٹ میں بجلی چوری کی روک تھام کے لئے سیپکو عملے کی جانب سے آپریشن شروع کردیا گیا
روہڑی: نواحی علاقے صالح پٹ میں بجلی چوری کی روک تھام کے لئے سیپکو عملے کی جانب سے آپریشن شروع کردیا گیا
Tags
پاکستان#
Share This
About ibnurdu
پاکستان
Tags:
پاکستان
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
انڈس براڈکاسٹنگ نیٹ ورک- (آئی بی این) دنیا بھر میں تازہ ترین خبریں اور معلومات فراہم کرتا ہے، آئی بی این کا مقصد اپنے سامعین کو تفریح اور دنیا بھر کے تازہ ترین واقعات سے آگاہ رکھنا ہے۔
ہمارے پروگراموں میں ہمارے سامعین کے لیے تعلیم، تحقیق، تربیت، سیاسی امور، موسیقی اور تفریح ، طرز زندگی، ثقافت اور تاریخ، لائیو ایونٹس، کھیل اور بہت کچھ شامل ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you