IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

اتوار، 10 اکتوبر، 2021

روہڑی: کوٹ لالو ریلوے ٹریک پر تخریب کاری کا واقع ڈی ایس ریلوے سکھر شعیب عادل کا تمام ڈویژنل افسران اور پرمیننٹ وے انسپیکٹران کا ہنگامی اجلاس طلب


روہڑی(رپورٹ) کوٹ لالو ریلوے ٹریک پر تخریب کاری کا واقع ڈی ایس ریلوے سکھر شعیب عادل کا تمام ڈویژنل افسران اورپرمیننٹ وے انسپیکٹران کاہنگامی اجلاس طلب۔اجلاس میں شامل ریلوے افسران کی جانب سے ٹریک کی مرمت،حفاظت اورتخریب کاری سے بچاوں کے مختلف طریقوں پرتبادلہ خیال ہوا۔ڈی ایس ریلوے سکھر شعیب عادل کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر وتخریب کار ریل کو نشانہ بناکرہمیں خوفزدہ کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں ہم سب کا فرض ہے کہ ملک دشمن عناصر کے تمام ناپاک سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے اپنے اثاثوں کی حفاطت کو یقینی بنائے ریل ہمارا گھر ہے اسکا ہرطرح کا خیال رکھنا ہمارے اولین ترجیحات میں شامل ہے ڈی ایس ریلوے سکھر ڈویثرن شعیب عادل نے سکھرڈویثرن کے تمام اسٹیشن کے داخلی راستوں پر مشکوک مسافروں اور انکے سامان کی جامعہ تلاشی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارموں اور دیگر اہم مقامات پر پولیس کی تعیناتی میں اضافے اور ریلوے ٹریک پر پیٹرولنگ کے لئے اسٹاف اورریلوے پولیس کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا تشکیل کردہ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد اپنی رپورٹ متعلقہ افسران کو فراہم کرینگےواضح رہے 4روز قبل پڈعیدن کے قریب کوٹ لالو ریلوے اسٹیشن کے قریب اپ ٹریک پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہوا تھا جسکے باعث ریلوے ٹریک متاثر ہوا تھا اورریلوے لائن کا 2فٹ ٹکڑا اُڑگیا تھا جبکہ دھماکے سے 3 منٹ قبل اس مقام سے ذکریا ایکسپریس کا گزرہوا تھا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you