روہڑی( رپورٹر) سپریم کورٹ کی جانب سے سید خورشید احمد شاہ کی ضمانت منظور ی کی خوشی میں روہڑی میں پی پی جیالے سڑکوں پر نکل آئے، ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص، شہریوں میں مٹھائیاں تقسیم، سپریم کورٹ کے عدالتی فیصلے پراظہار تشکر، خورشید شاہ کی ضمانت منظوری اور رہائی حق وسچ کی فتح ہے، پیپلزپارٹی رہنما اعجاز احمد پلھ، گل حسن ہالیپوتو، شفقت علی شر، عالمگیرخان سولنگی کا اظہار خیال،
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی سپریم کورٹ آف پاکستان سے ضمانت منظور ہونے کی خوشی میں ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح روہڑی میں بھی کارکنان سڑکوںپر نکل آئے روہڑی پلھ ہاؤس میں پیپلزپارٹی کارکنان جیالوں کی جانب سے جشن ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کرتے ہوئے شہریوں اور کارکنان میں مٹھائیاں تقسیم کی اور خورشید شاہ کے حق میں نعریبازی کی، اس موقع پر پیپلزپارٹی رہنما اعجازاحمدپلھ، گل حسن ہالیپوتو، شفقت علی شر، عالمگیرخان سولنگی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے عدالتی فیصلے کا بھی خیر مقدم کرتے ہوئے عدالت عالیہ سے اظہار تشکر کیا گیا، خورشید شاہ کی ضمانت منظور ہونا حق وسچ کی فتح ہے تاریخ گواہ ہے پیپلزپارٹی کی قیادت وجیالے کھبی عامر اور طاقت کے نشے میں چور حکمرانوں کے آگے نہیں جھکے
سید خورشید احمد شاہ پر 2 سال گزرنے کے باوجود نیب کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی سپریم کورٹ کی جانب سے سید خورشید احمد شاہ کی ضمانت منظور ہونا جیالوں کے لئے انتہائی خوشی کا دن ہے سید خورشید احمد شاہ بہت جلد نیب سے آزاد ہوکر ہم سب کے درمیان ہونگے اور ملکی سیاست میں ہمیشہ کی طرح اپنا کردار ادا کرینگے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you