IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

جمعرات، 21 اکتوبر، 2021

سکھر: سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرلی

سکھر(رپورٹر)سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرلی تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کے اسیر رہنما سید خورشید احمد شاہ کی ضمانت منظور کر لی ، سندھ ہائیکورٹ نے پی پی رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کو مسترد کیا تھاجس کے بعد ان کے وکلاءنے یہ فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا،سپریم کورٹ نے سابق اپوزیشن لیڈر کی ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی ، دورانِ سماعت نیب نے استدعا کی کے خورشید شاہ کا نام ای سی ایل میں رکھا جائے جس پر عدالت نے ان کا نام ای سی ایل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیب تحقیقات کرے لیکن خورشید شاہ کوجیل میں مستقل نہ رکھاجائے، واضح رہے کہ نیب نے پی پی رہنما خور شید شاہ کوآمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 18 ستمبر 2019 کو گرفتار کیا تھا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you