روہڑی(رپورٹر) ڈی ایس ریلوے سکھر شعیب عادل نے کہا ہے کہ ریلوے نے ریلوےاسٹیشنوں اور ٹرینوں میں مسافروں کے لیے معیاری کھانے پینے کی اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں ملک کی مختلف فوڈ کمپنیز سے رابطے شروع کردیئے ہیں ڈویژنل سپرینٹنڈنٹ ریلوے شعیب عادل کا روہڑی پریس کلب کے صدر مجاہد بوزدار کی قیادت میں ملنے والے روہڑی کے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران مزید کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے نے ریلوے اسٹیشنوں پر غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی فروخت کی بڑھتی ہوئی شکایات کے ازالے کے لیے یہ ایک اہم قدم اٹھانےکا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ریلوے جہاں مسافروں کو دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے وہیں وہ ان کی صحت پربھی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں یے ان کا کہنا تھا کہ سکھر ریلوے اسٹیشن پر کیفے ان ٹرین قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں پر شہری اپنی فیملیز کے ساتھ آسکیں گے انہوں نے بتایاکہ روہڑی ریلوے اسٹیشن کو سی پیک کے تحت جدید خطوط پراستوار کیا جا رہا ہے وہاں پر معذور افراد کے لیے ایلی ویٹر لگا یا جا رہا ہے جبکہ ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ سکھر اور روہڑی ریلوے اسٹیشنوں کو خوبصورت بنایاجائے جس کے لیے فیصلہ کیا گیا ہےکہ ان ریلوے اسٹیشنوں سے پبلسٹی سمیت دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ان اسٹیشنوں کی خوبصورتی پر خرچ کیا جائے جبکہ ریلوے اسٹیشنوں پرحفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جا رہے ہیں ریلوے اسٹیشن اور ریلوے کالونیوں میں پانی اوربجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھنا ٹرینوں میں نشستوں کی بکنگ کے سسٹم کو جدید اور مزید آسان بنانا ترجیحات میں شامل ہے
اتوار، 17 اکتوبر، 2021
Home
پاکستان
روہڑی: ڈی ایس سکھر شعیب عادل کی روہڑی پریس کلب کے صدر مجاہد بوزدار و دیگر سے اہم ملاقات، ریلوے سکھر ڈویثرن کے آئندہ لائحہ عمل سے آگاہ کیا
روہڑی: ڈی ایس سکھر شعیب عادل کی روہڑی پریس کلب کے صدر مجاہد بوزدار و دیگر سے اہم ملاقات، ریلوے سکھر ڈویثرن کے آئندہ لائحہ عمل سے آگاہ کیا
Tags
پاکستان#
Share This
About ibnurdu
پاکستان
Tags:
پاکستان
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
انڈس براڈکاسٹنگ نیٹ ورک- (آئی بی این) دنیا بھر میں تازہ ترین خبریں اور معلومات فراہم کرتا ہے، آئی بی این کا مقصد اپنے سامعین کو تفریح اور دنیا بھر کے تازہ ترین واقعات سے آگاہ رکھنا ہے۔
ہمارے پروگراموں میں ہمارے سامعین کے لیے تعلیم، تحقیق، تربیت، سیاسی امور، موسیقی اور تفریح ، طرز زندگی، ثقافت اور تاریخ، لائیو ایونٹس، کھیل اور بہت کچھ شامل ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you