روہڑی(رپورٹر) ملک کے دیگرشہروں کی طرح روہڑی میں ماہ ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ شایان و شان طریقے سے منانے کا سلسلہ جاری ہے اور شہر کی مختلف مساجد چوراہوں، شاہراؤں, سرکاری دفاترسمیت گھروں پر گنبد خضرا کے پرچم لہرادئیے گئے ہیں اور شہر کی مرکزی وتجارتی مارکیٹوں اور سرکاری دفاتر اور مساجد کورنگ برگی قمقموں اور جھنڈوں اور جھنڈیوں سے بھی سجایا گیا ہے جبکہ 12ربیع الاول کے موقع پرمرکزی جلوس کی گزرگاہوں پرٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلیں بھی سجائی جارہی ہیں ادھر شہر کے بیشتر علاقوں میں محفل میلاد درود وسلام کی محفلیں بھی جارہی ہیں, دوسری جانب جشن عید میلادالنبی ﷺ کمیٹی روہڑی کے زیر اہتمام جامعہ واعظ والی مسجد میں 12ربیع الاول کے مرکزی جلوس کی ترتیب اور انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس زیرصدارت صاحبزادہ محمد عبید اللہ قریشی کے منعقد ہوا
اجلاس میں خصوصی طور پرمفتی محمدابراہیم قادری سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب سہتو نے شرکت کی اجلاس میں شریک شرقاء سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمد ابراہیم قادری، صاحبزادہ عبیداللہ قریشی، حافظ محبوب سہتو کا کہنا تھا کہ عید میلاد النبی ﷺ عیدوں کی عید اور رحمت وبرکت کا ذریعہ ہے ہم اپنے پیارے نبی ﷺ سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ انکی ولادت کا دن عید کے طور پرمناتے ہیں دورود وسلام کی گونج میں سرکار دو عالم کا جشن ولادت ہمیشہ تاقیامت تک مناتے رہنگے
آج ہرمسلمان مومن اپنے شہراور گلیاں سجاکر اللہ تعالی کے اس عطاء کردہ عظیم احسان کا شکریہ ادا کریں, اجلاس میں شہزادہ محمد توقیر، حاجی بشیراحمد چنہ، قاری محمدصلاح الدین قادری سمیت علی واہن، نیویارڈ، بیدل بیکس کالونی، لوکوشیڈ کالونی، ٹکرمحلہ، پٹنی ودیگر علاقوں سے نکلنے والے جلوسوں کے نمائندگان سمیت عاشقان رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you