سکھر(رپورٹر) 25 ماہ بعد پیپلز پارٹی کہ مرکزی رہنما خورشید شاہ کو سپریم کورٹ احکامات پر ضمانت پر رہا کیا خورشید شاہ کی رہائ کی خوشی میں پی پی پی جیالوں کے ساتھ ساتھ سکھر میں تاجر برادری کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں سید خورشید احمد شاہ کی رہائ کی خوشی میں گذشتہ روز گھنٹہ گھر پر گرین مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری شبیر میمن اور وکٹوریہ مارکیٹ سکھر کے صدر شمس الرحمن عرف ملنگ بابا کی جانب سے ایک تقریب میں منعقد کی گئ جس میں سیاسی سماجی ورکر عذراجمال، لالا یاسر، عامر نوناری، لالا کاشف سمیت دیگر نے شرکت کی 2 سال سے زائد بے گناہ قید پی پی پی رہنما خورشید شاہ کی رہائ پر تاجر برادری کی جانب سے گھنٹہ گھر پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں
یہ بھی پڑہیں: سکھر: نصرت بھٹو یونیورسٹی سکھر کے اساتذہ اور طلبہ کی بیگم نصرت بھٹو کے مزار پر حاضری
اس موقع پر گرین مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری شبیرمیمن اور وکٹوریہ مارکیٹ کے صدر شمس الرحمن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اور خورشید احمد شاہ کی رہائ حق اور سچ کی فتح ہے عدلیہ کے اس فیصلے سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد مزید بحال ہوا ہے
یہ بھی پڑہیں: روہڑی: روہڑی کی ہونہار طالبہ نے کل پاکستان مقابلہ نعت خوانی میں دویم پوزیشن حاصل کرلی
خورشید احمد شاہ عومی لیڈر ہیں جمہوریت کے لئے ان کی بے شمار خدمات ہیں جس کی انہیں سزا دی گئ اور 25 ماہ سے زیادہ بے گناہ قید رکھا گیا سکھر سینٹر جیل سے خورشید شاہ کے رہائشگاہ تک ہزاروں کی تعداد میں کارکنان کا پہنچنا اور رکن قومی اسمبلی کا والہانہ استقبال کرنا اس بات کا ثبوت ہے سید خورشید احمد شاہ واقعی ایک عوامی لیڈر ہیں ہم تاجربرادری کی جانب سے سید خورشید احمد شاہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ہر لیڈر و کارکن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور یہ امید کرتے ہیں کہ سید خورشید احمد شاہ پہلے سے زیادہ سکھر شہر اور یہاں کی عوام کے حقوق کے لئے اپنا ایک نمایاں کردار ادا کرینگے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you