IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

اتوار، 24 اکتوبر، 2021

روہڑی: روہڑی کی ہونہار طالبہ نے کل پاکستان مقابلہ نعت خوانی میں دویم پوزیشن حاصل کرل



روہڑی (رپورٹر) وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان کے زیر اہتمام آل پاکستان مقابلہ نعت خوانی میں روہڑی کی طالبہ ملائیکہ غوری نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ 

یہ بھی پڑہیں: سکھر: نصرت بھٹو یونیورسٹی سکھر کے اساتذہ اور طلبہ کی بیگم نصرت بھٹو کے مزار پر حاضری

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور امین الحق اور اسپیکر قومی اسملبی اسد قیصر نے انھین انعام سے نوازا۔ ملائیکہ غوری نے بتایا کہ مجھے اس وقت بہت اچھا لگا کہ جب مہمان خصوصی اسٹیچ سے اتر کر مجھے انعام دینے آئے کیونکہ میں ویل چئیر پر اسٹیج پر نہیں جاسکی تھی۔ جب انھیں بتایا چھ ماہ قبل کیسنر کے باعث میری بائیں ٹانگ کاٹی گئی ہے تواسد قیصر صاحب نے مجھے کھانے پر بھو مہمانوں کے ساتھ بٹھایا اور میری حوصلہ افزائی بھی کی۔ ملاِئیکہ کا کہنا تھا کہ میں اسکول میں بھی نعت خوانی، قرات سمیت کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لتی رہی ہوں میں نے اپنی ابتدائی تعلیم سپر پبلک اسکول روہڑی سے حاصل کی ڈگری کالج سے انٹر میڈیٹ میں امتیازی نمبروں سے پاس کیا اور تعلیمی بورڈ کی جانب سے نقد انعام بھی دیا گیا۔ 


ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ الحمداللہ مجھے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی ہوئی ہے، چند سال قبل مجھے کینسر کا مرض لاحق ہوا جسکے مارچ میں پیچیدگی کے باعث میری ایک ٹانگ کاٹ دی گئی مجھے اپنے رب العزت کی زات پر پورا بھروسہ ہے کہ اس نے میرے لئے بہت بہتر سوچا ہے۔ میں اپنی زندگی کے اس سخت ترین لمحے کا بہت خوشی خوشی مقابلہ کیا۔ جب مجھے آپریشن کے لئے لے جارہے تھے تو میرے تمام اہل خانہ کے افراد رنجیدہ تھے مگر میں آیت کریمہ کا ورد کرتے ہوئے گئی۔ ایک سوال کے جواب میں ملاِئیکہ نے کہا کہ میں نے اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے میری خوایش ہے کہ میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کروں اسکی تیاری کررہی ہوں اسکے علاوہ میری خواہش ہے کہ میں پاکستان اور پاکستان سے باہر نعت اور قرآت مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کروں 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you