سکھر( رپورٹر) سکھر میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں دریائے سندھ میں کشتی ریلی کا انعقاد، دریائے سندھ کی فضائیں اور لہریں اور فضا دورود سلام اور سرکار کی آمد مرحبا کی صدائوں سے گونج اٹھیں،
ہمیں سرکار کی آمد کا جشن منانے سے کوئی نہیں روک سکتا, علماء کرام و مذہبی رہنمائوں کا خطاب، تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں تقاریب, پروگرامز اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ کی جانب سے دریائے سندھ میں کشتی ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں کی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی
شرکا ءریلی کے نعروں کے باعث دریائے سندھ کی فضا اور لہریں دورود وسلام اورمرحبا یا رسول اللہ کی صداوئوں سے گونج اٹھی ریلی لب مہران سے شروع ہوئی ریلی کے شرکاء نے دریائے سندھ کے عین وسط میں واقع صوفی بزرگ حضرت خواجہ خضر کی درگاہ پر حاضری دی اور ملک کی سلامتی، خوشحالی ترقی اور استحکام کے لیے دعائیں مانگی، اس موقع پرجے یوپی کے مرکزی رہنما مشرف محمود قادری, سید حامد محمود شاہ فیضی ، حافظ محبوب سہتو ، مولانا محمد عثمان فیضی سمیت ودیگر علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کی آمد کا جشن منانا بھی ایک سعادت ہے اور ہم کسی بھی طور یہ سعادت منانے سے نہیں روک سکتے ریلی کے اختتام پر بھی ملک کی سالمیت استحکام ,خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی گئی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you