روہڑی (رپورٹر) جمیعت طلباء اسلام ضلع سکھر کے مجلس شوریٰ اورتمام یونٹوں کے صدورو جنرل سیکریٹریزکا مشترکہ اجلاس زیرصدارت صدرالدین جونیجو کے مدرسہ جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن پیارو واہ روھڑی میں منعقد ہوا اجلاس مجلس شوریٰ میں فیصلہ کیا گیا کہ عمومی کا اجلاس اکتوبر مہینہ کے آخری ہفتہ میں صوبائی سیکریٹری شھید اسلام دفتر میں رکھا جائے گا۔
خط کتابت کے لئے ایک کامیٹی جوڑی جائےگی جونصاب منتخب کرے گی جو یونٹوں کی طرف منتقل کیا جائے گا اورجو اس میں حصہ لیں گے ان کو سندوں سے نوازا جائےگا۔ تربیتی کنوینشن کے لئے مجلسِ عاملہ ایک کامیٹی جوڑے گی جو جگھیں زیرغورلائیں گئی ان کے منتظمین سے رابطہ کرے گی۔ کالجزکامیٹی کے لئے یونٹوں کو پابند کیا گیا کہ وہ اپنے علاقے کے کالجز میں پڑہنے والے طلباء کے نام ضلع کو دیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you