روہڑی(رپورٹر) سکھر کے سٹی اسکول میں حضور پاک ﷺ کے یوم ولادت کی مناسبت سے محفل نعت منعقد کی گئی، جس میں معصوم اور ننہے بچوں نے گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے حضور پاک ﷺ کی زندگی کو اپنانے کا عزم کیا۔ محفل نعت کے مہمان خصوصی سٹی اسکول کے پرنسپل محمد کاشف انصاری تھے۔
تفصیلات کے مطابق سکھر کے سٹی اسکول میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں معصوم بچوں نے حضور ﷺ کی شان میں نعتیں پیش کرکے اپنی عقیدت کا اظہار کیا اور حضور ﷺ کی زندگی کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے عزم کیا کہ وہ خود بھی حضورﷺ کی تعلیمات پر عمل پیراہوکر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی اسکول پرنسپل محمد کاشف انصاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کی زندگی ہماری آئڈیل رہے گی،
یہ بھی پڑہیں: روہڑی: تنظیم السعید اور بزم رفیق ملت کے زیر اہتمام میلاد مصطفی ریلی نکالی گئی
جس طرح اسکول کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے محفل نعت میں شرکت کرکے حضور پاک ﷺ کی شان بیان کی ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرکے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری کے باعث انسان شرف و احترام کے تصورات سے واقف ہوا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی آخری کتاب قرآن پاک کے ذریعہ انسان کی فلاح، کامرانی کے اصول اور طریقے سکھائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے انسان نے اس دنیا میں عزت و سربلندی کے ساتھ جینا سیکھا اور آخرت میں سرخروئی کے رازوں سے بھی واقف ہوا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you