IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

اتوار، 21 نومبر، 2021

روہڑی: سکھر میں شہریو نے اپنے مسائل کے حل کے لیے ہیلپ ویلفیئر ٹرسٹ قائم کرلیا, فائزہ قریشی ٹرسٹ کی چیف آرگنائیزر مقرر



روہڑی(نمائندہ آئی بی این) سکھر کے شہریوں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے ہیلپ ویلفیئر ٹرسٹ قائم کرلیا، فائزہ قریشی ٹرسٹ کی چیف آرگنائیزر مقرر۔ تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے تیر چوک پر مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں سماجی، مذھبی، تاجر، شہریوں، صحافیوں اور معززین نیز ہر مکتبہ فکر کے غیر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں سکھر کے مسائل کے حل کےلیے ہیلپ ویلفیئر ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ یہ ٹرسٹ مکمل طور پر ایک غیر سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا یے اور اس ٹرسٹ کے اراکین شہری مسائل کے حل کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے جبکہ جو مسائل ٹرسٹ کے دسترس سے باہر ہونگے انکے لیے قانونی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔ ٹرسٹ کے معزز ممبران نے متفقہ طور پر محترمہ فائزہ قریشی کو ہیلپ ویلفیئر ٹرسٹ کی چیف آرگینائیزر مقرر کیا۔ اس موقع پر چیف آرگنائیزر نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ٹرسٹ کی توقعات پر پورا اترنے اور عوامی خدمت کے لیے پوری کوشش کریں گی اور ہر طرح سے اس پلیٹ فارم کے ذریعے شہری مسائل کو حل کرنے کی بھی کوشش کرتی رہیں گی۔ اراکین آرگنائیزنگ کمیٹی میں ایڈوکیٹ سرتاج حیدر شر, حامد عباس, سینئر صحافی عبدالغفور شیخ و دیگر کو شامل کیا گیا 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you