IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

پیر، 22 نومبر، 2021

سکھر: وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی کامیابی کے خلاف درخواست کی سماعت، الیکشن ٹریبونل نے این اے 196 میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا


سکھر(رپورٹر) وفاقی وزیر محمد میاں سومروکی کامیابی کے خلاف درخواست کی سماعت، الیکشن ٹریبونل نے این اے 196 میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹربیونل نے سندھ کے مشیر جیل خانہ جات اور پیپلزپارٹی کے رہنما میر اعجاز حسین جکھرانی کی جانب سے 2018 کے عام انتخابات میں این اے 196 جیکب آباد ون سے وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی کامیابی کو چیلنج اور ووٹوں کی گنٹی میں دھاندلی کی درخواست کی سماعت کی اور سماعت پر آج فیصلہ سناتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیاہے اور الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ تیس دن میں ووٹوں کی گنتی کرکے نتائج الیکشن ٹریبونل میں پیش کیے جائیں الیکشن ٹریبونل میں سماعت کے موقع پر اعجاز جکھرانی اور وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کے وکلا  پیش ہوئے واضح رہے کہ این اے 196 جیکب آباد سے 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اور وفاقی وزیر محمد میاں سومرو 92 ہزار 274 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مخالف پیپلزپارٹی کے امیدوار مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز حسین جکھرانی نے 86 ہزار 876 ووٹ حاصل کیے تھے تاہم پیپلزپارٹی امیدوار نے وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی کامیابی پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے اسے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا تھا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you