IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

اتوار، 14 نومبر، 2021

سکھر: سکھربورڈ نے انٹر کے کامرس، آرٹس، پری میڈیکل اور پری انجنیئرنگ گروپس کے نتائج کا اعلان کردیا ہے

سکھربورڈ نے انٹر کے کامرس، آرٹس، پری میڈیکل اور پری انجنیئرنگ گروپس کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس میں کامیابی کے تناسب سے لڑکیاں لڑکوں پر سبقت لے گئی ، 


تفصیلات کے مطابق سکھر تعلیمی بورڈ کے سیکریٹری و ناظم امتحانات رفیق پلھ کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں 16944امیدواروں کا اندراج ہوا جس میں 123غیر حاضر رہے اور 16821 نے امتحان دیا جس میں سے 5589 اے ون ،5015 اے ،3389 بی ،1291 سی ،185 ڈی اور ایک امیدوار ای گریڈ میں پاس ہوا اس طرح 15470 امیدوارپاس اور 1324 فیل قرارپائے جبکہ 27 کے نتائج مختلف وجوہات کی بنا پر روک لیے گئے گروپ میں میل امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 89.33 فیصد اور فی میل امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 95.33 فیصد رہا جبکہ تمام امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 91.97 فیصد رہا. پری انجینئرنگ گروپ میں اس سال 12344 امیدواروں کا اندراج ہوا 12277 نے امتحان دیا 67 غیر حاضر رہے امتحان دینے والوں میں سے 3816 اے ون ،3961 اے،2268 بی ،958 سی ،173 ڈی ،15 ای گریڈ میں پاس ہوئے اس طرح 11181 امیدوار پاس اور 1072 فیل ہوئے میل امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 90.83 اور فی میل امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 94.65 فیصد رہا تاہم پورے گروپ میں امیدواروں کی کامیابی کا تنا سب 91.07 فیڈ رہا کامرس گروپ میں اس سال 374 امیدواروں کا اندراج ہوا 7 غیر حاضر رہے 367 نے امتحان دیا جس میں سے 18 اے ون ،49 اے ،113 بی ،88 سی ،72 ڈی 16 ای گریڈ میں پاس ہوئے اس طرح 346 امیدوار پاس 18 فیل ہوئے اور تین کے نتائج روکے گئے گروپ میں میل امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 94.20اورفی میل امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 94.40فیصد رہا جبکہ گروپ میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب مجموعی طور پر94.28 فیصد رہا ہیومنٹیز گروپ میں اس سال 2886 امیدواروں کا اندراج ہوا 53 غیر حاضر رہے 2837 نے امتحان دیا 11 اے ون ،172 اے ،683 بی ،1093 سی ،626 ڈی ،51 ای گریڈ میں پاس ہوئے ،جبکہ 163 فیل اور 34 کے نتائج روک دیئے گئے میل امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 92.10 فیصد اور فی میل امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 94.14 فیصد رہا تاہم گروپ میں مجموعی طور پر امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 93.05 فیصد رہا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you