IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

منگل، 9 نومبر، 2021

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خصوصی منظوری کے تحت ملکی اور بین الاقوامی طلبہ کے لئے ایم اے/ایم ایس سی اور ٹیچر ٹریننگ پروگراموں میں داخلوں کا اعلان کردیا ہے


اسلام آباد (لیڈی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خصوصی منظوری کے تحت ملکی اور بین الاقوامی طلبہ کے لئے ایم اے/ایم ایس سی اور ٹیچر ٹریننگ پروگراموں میں داخلوں کا اعلان کردیا ہے۔ 

یہ بھی پڑہیں: کوئٹہ: ثابت ہوا عمر تعلیم میں کبھی رکاوٹ نہیں بن سکتی، 80 سالہ بزرگ نے بلوچستان یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کرلی

پیش کئے جانے والے پروگراموں کی تفصیل یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ بین الاقوامی طلبہ کے لئے پیش کئے جانے والے مختلف تعلیمی پروگراموں کو یونیورسٹی آن لائن مینجمنٹ سسٹم کے تحت پیش کررہی ہے جن میں داخلوں سے لے کر امتحانات تک تمام تدریسی سرگرمیاں آن لائن ہونگی۔

یہ بھی پڑہیں: واشنگٹن: گولڈ میڈل اور 10 ملین سوئڈش کرونر ($14۔1) کے ساتھ آنے والا با وقار نوبل ایوارٖڈ طب کے دو آمریکی سائنس دانوں کے نام۔

واضح رہے کہ اندرون ملک طلبہ کے امتحانات فزیکل ہونگے۔ تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس بھی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرفراہم کردی گئیں ہیں۔ داخلہ حاصل کرنے والے ا ندرون ملک اور بین الاقوامی طلبہ فارم صرف آن لائن موڈ کے تحت 6 دسمبر تک جمع کراسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں 2021ء میں پیش کئے گئے میٹرک، ایف اے اور بی اے (ایسوسی ایٹ ڈگری) پروگرامز کی اسائنمنٹس جمع کرانے کا شیڈول جاری کرکے تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی ہیں۔  واضح رہے کہ مشق نمبر1کی مقررہ تاریخ تک ٹیوٹر کا نام و پتہ موصول نہ ہونے کی صورت میں طلبہ کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ یا اپنے علاقائی دفتر سے بذریعہ ٹیلی فون یا ای میل رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مقررہ تاریخوں کے بعد موصول ہونے والی مشق/مشقیں تاخیر شدہ تصور کی جائیں گی اور قابل قبول نہ ہونگی، جس کے ذمہ دار متعلقہ طلبہ ہونگے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you