IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

جمعرات، 25 نومبر، 2021

سکھر: ملک بھر کی طرح سکھر میں پیٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال، شہریوں کو پریشانی کا سامنا، چند کھلے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں،پیٹرول قلت صورتحال پر سیکورٹی کے سخت انتظامات

سکھر(رپورٹر) ملک بھر کی طرح سکھر میں پیٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال، شہریوں کو پریشانی کا سامنا، چند کھلے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں،پیٹرول  قلت صورتحال پر سیکورٹی کے سخت انتظامات  


تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے منافع (مارجن) میں اضافے کیلئے آج ملک بھر میں ہڑتال کی کال پر دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی ہڑتال جا رہی ہے  ہڑتال کے باعث شہر کے کئی پیڑول پمپس بند ہیں تاہم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے اپنے چند پمپ اور نجی سی این جی اسٹیشنز کھلے ہیں، جہاں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ، 

واضع رہے کہ پیٹرول پمپ مالکان نے  ملک بھر میں مطالبات کے حق میں پیٹرول پمپ بند کردیے ہیں پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن سکھر کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کئے، حکومت نے یقین دہانیوں پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا اب جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا اور مذاکرات نہیں ہوں گے ہماری ہٹرتال جاری رہے گی، دوسری جانب پیٹرول پمپس بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا شہریوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے مطالبات کو عوامی مشکلات کا باعث بننے سے روکا جائے، سکھر انتظامیہ کی جانب سے پیٹرول قلت صورتحال پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you