IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

ہفتہ، 6 نومبر، 2021

سکھر: سید سید فرخ شاہ کو رہا نہ کیا گیا تو احتجاجی دائرہ بڑھاتے ہوئے کارکنان خودسوزی کرنے پر مجبور ہو جائینگے، پی پی رہنما اور کارکنان


سکھر(رپورٹر) پی پی کے رکن سندھ اسمبلی سید فرخ شاہ کی رہائی کے سلسلے میں پی پی ورکرز سٹی سکھر کے زیر اہتمام کارکنان کی کثیر تعداد نے پی پی ورکرز سٹی سکھر کے رہنما نصیر گوپانگ کی قیادت میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سید فرخ شاہ کی رہائی کیلئے فلک شگاف نعریبازی کرتے ہوئے انکی رہائی کیلئے پرندے آزاد کئے، اس موقع پر سٹیزن ویلفیئر آرگنائیزیشن کے چیئرمین سید عمران علی شاہ نے بھی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے شرکت کی ، کارکنان نے ہاتھوں میں فرخ شاہ کو رہا کرو مطالبہ تحریری پلے کارڈ، بینرز سمیت پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے 


اس موقع پر مذکورہ رہنماﺅں اور کارکنان کا کہنا تھا کہ سید فرخ شاہ کو عوام کی خدمت پر نیب گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سید فرخ شاہ کو عوام کی فلاح و بہبود کے کام کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، گرفتاری کے باوجود نیب و دیگر ادارے ابتک ان کے خلاف کسی قسم کا ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکے ہیں سکھر کے شہری بلخصوص پی پی جیالے سید فرخ شاہ کی رہائی چاہتے ہیں رہنماﺅں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر نیب ہاتھوں بے گناہ گرفتار سید فرخ شاہ کو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر سید سید فرخ شاہ کو رہا نہ کیا گیا تو احتجاجی دائرہ بڑھاتے ہوئے کارکنان خودسوزی کرنے پر مجبور ہو جائینگے اور اسکی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوگی 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you