سکھر(رپورٹر) آج دنیا بھر کے مسلمان جن مسائل کا شکار ہیں اس کی بنیادی وجہ دین سے دوری ہے اگر مسلمان خدا کی رسی کو مضبوطی سے تھامیں تو وہ ایک بارپھر پوری دنیا پر غلبہ پاسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار مولانا محمد ابراہیم میکو، مولانا عبدالقیوم نون، مولانا احسان اللہ عباسی، مولانا امداد اللہ، قاری مسرور لانگو، مولانا حق نواز بروہی و دیگر علماء کرام نے جامع مسجد طوبیٰ مدرسہ محمودیہ بروہی محلہ قریشی گوٹھ نیو تعلقہ سکھر میں زیرسرپرستی مولانا غلام اللہ بروہی کے منعقد جلسہ سیرت النبیﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے میں نامور علماء کرام و رہنماﺅں غلام محی الدین قریشی سمیت اہل علاقہ و معزز شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جلسہ سیرت النبیﷺ سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ علماء کرام کا کہنا تھا کہ تمام مشکلات کا حل دین اسلام ہے، آقائے دو جہاں حضور اکرم ﷺ اللہ کی چاہت ہے، حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پرعمل پیرا ہو کر ہم اپنی زندگی اور آخرت سنوار سکتے ہیں، دین اسلام کا پیغام ہے کہ نفرتوں اور عداوتوں کاخاتمہ کریں، حضور اکرم ﷺ کی آمد سے اندھیرے میں ڈوبی ہوئی دنیا کو روشنی ملی، جہالت کا خاتمہ ہوا، ہمیں اپنا محاسبہ کرتے ہوئے اچھی عادات مثالی اخلاق کو شعار بنانا چاہئے علماء کرام کا کہنا تھاکہ حضور کی ولادت رب کی عطا کردہ نعمتوں میں سے سب سے عظیم اوربڑی نعمت ہے جس پر اس کا جتنا شکر کیا جائے کم ہے۔
ہفتہ، 6 نومبر، 2021
سکھر: آج دنیا بھر کے مسلمان جن مسائل کا شکار ہیں اس کی بنیادی وجہ دین سے دوری ہے
Tags
علاقائی#
Share This
About ibnurdu
علاقائی
Tags:
علاقائی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
انڈس براڈکاسٹنگ نیٹ ورک- (آئی بی این) دنیا بھر میں تازہ ترین خبریں اور معلومات فراہم کرتا ہے، آئی بی این کا مقصد اپنے سامعین کو تفریح اور دنیا بھر کے تازہ ترین واقعات سے آگاہ رکھنا ہے۔
ہمارے پروگراموں میں ہمارے سامعین کے لیے تعلیم، تحقیق، تربیت، سیاسی امور، موسیقی اور تفریح ، طرز زندگی، ثقافت اور تاریخ، لائیو ایونٹس، کھیل اور بہت کچھ شامل ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you