روہڑی(رپورٹر) چیف میونسپل آفیسر روہڑی قاضی علی گلزار کی جانب سے کلین سٹی مہم کا سلسلہ جاری شہر کے مرکزی علاقوں مین اور مصروف ترین شاہراہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کا کام جاری
تفصیلات کے مطابق چیف میونسپل آفیسر روہڑی قاضی علی گلزار کی جانب سے کلین سٹی مہم کا سلسلہ بدستور جاری ہے قاضی علی گلزارکی نگرانی میں میونسپل کے صفائی عملہ اور ہیوی مشینری کی مدد سے رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہرکی مین اور مصروف ترین شاہراہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے کام میں ناصرف تیزی لائی گئی ہے بلکہ شہر کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ کافی عرصہ سے موجود کچرے کے ڈھیر اور جھاڑیاں بھی کٹوائی جارہی ہیں جبکہ بیشتر علاقوں میں جدید اور ہیوی مشینری کی مدد سے شاہراہوں اور اہم گزرگاہوں کو واش کرایا جارہا ہے
اس سلسلے میں چیف میونسپل آفیسر روہڑی قاضی علی گلزار کا کہنا تھا کہ یہ میرا آبائی شہر ہے اسے صاف ستھرا رکھنا ناصرف میری ڈیوٹی میں شامل ہے بلکہ شہریوں کا مجھ پرحق بھی ہے کہ میں انہیں صاف ستھرا ماحول مہیا کروں قاضی علی گلزار کا مزید کہنا تھا کہ شہربھرمیں ہنگامی بنیادوں پر کلین سٹی مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور میونسپل کا تمام صفائی عملہ مشینری اور افسران کی انتھک محنت سے شہر کی صفائی کی جارہی ہے جسکے انتہائی مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور ہماری کوششوں کو شہریوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے قاضی علی گلزار نے شہریوں کے تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you