سکھر(رپورٹر) سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سکھر کی سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلی کا انعقاد ،تعلیمی اداروں میں تقریبات ، معصوم بچوں نے نہتے ہو کر بھی دہشت گردوں کے حوصلے پست کئے ہمیں ان پر فخر ہے انہیں سلام پیش کرتے ہیں، شرکاء ریلی و تقریب سے مقررین کا خطاب
ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی 16 دسمبر کو سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی برسی کے سلسلے میں شہداء اے پی ایس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنماﺅ ں کا کہنا تھا کہ ہماری پاک افواج دنیا کی طاقتور فوج ہے ہمیں اس پر ناز کرنا چاہئے ہم پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں ہمارے نوجوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا اے پی ایس سانحہ ہمارے لئے اور پورے ملک کیلئے بہت بڑا سانحہ تھا معصوم بچوں نے نہتے ہو کر بھی دہشت گردوں کے حوصلے پست کئے ہمیں ان پر فخر ہے انہیں سلام پیش کرتے ہیں قوم سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی 16 دسمبر کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور رہے گی اور دہشتگردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you