ای سی آئی وائبرینٹ ایسوسیئیٹس پروگرام کے تحت سندھ بھر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی تربیت کا سلسلہ جاری، ایک روزہ کنفلکٹ مئنيجمنٹ پر آن لائن ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا
تفصیلات کے مطابق ای سی آئی وائبرینٹ ایسوسیئیٹس سندھ پروگرام کے تحت سندھ کے تمام اضلاع سے ای سی آئی وائبرینٹ ایسوسیئیٹ ٹرینرز کو ایک روزہ کنفلکٹ مئنيجمنٹ پر آن لائن ٹریننگ دی گئی۔ ٹریننگ کے دوران ٹرینر راج کمار اسنانی کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کا مقصد سندھ کے نوجوانوں میں چھپے ٹیلنٹ کو نکھار کر دنیا کے سامنے لانا چاہتے ہیں کیونکہ تربیت یافتہ نوجوان ہی ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اس ٹریننگ پروگرام میں ای سی آئی وائبرینٹ ایسوسیئیٹس ٹرینرز میں گھوٹکی سے امان اللہ سومرو، جامشورو سے کائنات جونیجو اور اسداللہ پنھور، شکارپور سے محمد حسنین سومرو، ٹنڈو الھیار سے فائزہ منظور خانزادہ، دادو سے انیر احمد، شھید بینطیر آباد سے صدف عباسی، کراچی سے شازیہ اعوان، نوشھروفيروز سے پرح اعجاز، حیدرآباد سے پرح سید، تھرپار مٹھی سے امتیاز نور کمبھر، سکھر سے سمیع اللہ مھر، بابر علی عباسی، ٹھٹھہ سے امرتا اسد اور علی حسن لغاری نے شرکت کی ٹرینر اور پروجیکٹ آفیسر راج کمار اسنانی کا مزید کہنا تھا کہ ای سی آئی وائبرینٹ ایسوسیئیٹس میں تربیت کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا جس میں ای سی آئی وائبرینٹ ایسوسیئیٹس ٹرینرز کو مختلف ٹاپکس پر تربیت دی جائیگی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you