IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

پیر، 17 جنوری، 2022

سکھر: سکھر میں جاری ترقیاتی کام مکمل نہ ہو سکے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہریوں کا شکوہ اور صوبائی وزیر بلدیات سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

سکھر میں جاری ترقیاتی کام مکمل نہ ہو سکے ،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،شہریوں کو آمد رفت میں مشکلات کا سامنا، شکایات کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں ،شہریوں کا شکوہ اور صوبائی وزیر بلدیات سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ  



تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلی سکھر اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپروائی ، منتخب نمائندگان کی عدم دلچسپی کے باعث سکھر شہر میں جاری ترقیاتی،نکاسی و فراہمی آب کے منصوبوں کےکام مکمل نہیں ہو سکے ہیں شہر کے مختلف علاقوں پرانہ سکھر ،نمائش ،قریشی گوٹھ ،نیو پنڈ ،گڈانی پھاٹک روڈ سمیت دیگر علاقوں میں نکاسی و فراہمی کے ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار نظر آرہے تو شہر کی سڑکیں بھی مرمتی کاموں کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں سکھر نیو تعلقہ کے مختلف علاقوں پیرمراد شاہ کالونی ،بھوسہ لائن میں جاری فراہمی آب منصوبہ ابھی تک مکمل نا ہوسکا ہے ٹھیکیدار اور سرکاری افسران کی نااہلی اور سست روی اختیار کرنے کی وجہ سے سڑکیں مکمل تباہ ہورہی ہے اور پانی جمع ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں سمیت وہاں سے گزرنے والے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، متاثرہ علاقہ مکینوں کے مطابق شکایات کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے،نکاسی آب کے نظام کی درستگی کیلئے ترقیاتی کام مکمل کرنے کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکین پریشان حال زندگی بسر کرنے پر مجبورہیں متاثرہ علاقہ مکینوں اور سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر بنیادی و بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you