سکھر (رپورٹر) بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف پی پی یوتھ ونگ سپاف کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،،موجودہ حکومت کے خلاف نعریبازی ، قیمتوں میں اضافے کی وجہ مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، نوٹس لیا جائے،مظاہرین کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،اشیاء خوردنوش،بجلی ،گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیم یوتھ ونگ ضلع سکھر ،نیو تعلقہ،صالح پٹ،پنو عاقل،روہڑی کے زیر اہتمام کارکنان کی کثیر تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامن احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریبازی کی مظاہرے میں شامل پی پی یوتھ ونگ کے کارکنان نے وفاقی حکومت کے خلاف نعریبازی کی مظاہرے کی قیادت پی پی یوتھ ونگ کے رہنما عامر نوناری ،اورنگزیب قریشی،عرس ابڑو،تیمور حسین،اختر و دیگر رہے تھے اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے نئے پاکستان کے نام پر عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرا کر نیا پاکستان تو نہیں بلکہ نیا قبرستان بنادیا ہے آج ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث متوسط طبقہ دو وقت کی روٹی کیلئے ٹھوکریں کھا نے پر مجبور ہے اور وفاقی حکومت ملک کی غریب عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اشیاء خوردنوش ،بجلی ،گیس و پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اضافہ کررہی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھتے ہی اشیاءخورد نوش کی قیمتیں آسمان کو چھو جاتی ہیں ،رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکمران اپنی عیاشیوں میں مگن ہے انہیں غریب عوام کی پریشانیوں کا کوئی خیال نہیں ہے ، ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو فی الفور کنٹرول کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات سمیت اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے تاکہ بجلی ،گیس ،اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں کمی واقع ہو اور ملک غریب عوام کو ریلیف فراہم ہوسکے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you