سرحد موٹر سائیکل چور آزاد, شہر میں تین روز کے اندر دو موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں, سرحد پولیس چوروں کا سراغ لگانے میں ناکام, ہمارے علاقہ محافظ تماشائی بن کر رہگئے, متاثرہ شہری
سرحد(رپورٹر) شہر میں گزشتہ روز سے جاری موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں نے شہریوں کو پریشان کر کے رکھ دیاہے موٹر سائیکل چور سرحد پولیس کے لئے چیلنج بن گئے تین روز کے اندر دوسری موٹر سائیکل چوری کی واردات لکھن محلہ کے علاقہ مکین فقیر کامل لکھن کے گھر سے نامعلوم چور 2020 ماڈل سی ڈی موٹر سائیکل نکال کر لے اڑے اسکے علاوہ تھانہ سرحد نزدجی ٹی روڑ ایزی پیشہ شاپ سے عبدالروف ڈہر کی2018سی ڈی موٹر سائیکل نامعلوم چور چورا کر نو دو گیارہ ہوگئے تھے سرحد شہری اب گھروں میں بھی محفوظ نہیں رہےچوری متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چوردن رات وارداتوں کیلئے شہر میں آزاد گھوم رہیں ہیں جبکہ سرحد پولیس کوئی بھی سراغ نہیں لگا پائی ہے، بس ہمارے محافظ خاموش تماشائی بنکر رہگئے ہیں سرحد شہر بھر میں آئے روز موٹر سائیکل چوری کرنے والے کارندوں کا شہر میں واردات کرکے با آسانی فرار ہوجانا سرحد پولیس کیلئے سوالیہ نشان بنا ہوا ہے جس پر شہریوں نے ایس ایس پی گھوٹکی اظہر خان سے سرحد میں جاری موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں پر نوٹس لینے کی درخواست کی گئی ہے ..
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you