IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

بدھ، 5 جنوری، 2022

سکھر: سکھر میں مسلسل دوسرے روز بارش نے صفائی اور موصلاتی نظام درہم برہم کردیا، سکھر انتظامیہ کی جانب سے صفائی ستھرائی کے بلند بانگ دعوئوں کی قلعی کھل گئی

سکھرمیں بارش ، آسمانوں پر دوسرے روز بھی سیاہ بادل چھائے رہے ،شہری و دیہی علاقوں میں صفائی و موصلاتی نظام درہم برہم ، نالیاں اور گٹر ابل پڑے ،تجارتی و رہاشی علاقے تالاب میں تبدیل ، بجلی کی آنکھ مچولی جاری،

سکھر (رپورٹر) تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں سمیت سکھر میں بھی گذشتہ رات تیز ہونی والی بارش کے بعد سکھر کا موسم خوشگوار ہوگیا، بارش کے بعد سکھر انتظامیہ کی جانب سےصفائی کے بلند بانگ دعوئوں کی قلعی کھل گئی 

بارش کے باعث شہر کے تجارتی و رہاشی علاقوں کی نالیاں اور گٹر ابل پڑے اور ڈرینج کا گندہ پانی جمع ہو کر تالاب کی شکل اختیار کرگیا جبکہ شہری و دیہی علاقوں کا موصلاتی نظام بھی درہم برہم رہا شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی اور کئی کئی گھنٹوں بجلی بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا دوسری جانب شہر کے بیشتر علاقوں میں صفائی عملے کی غیر موودگی کے باعث صفائی کا نظام بھی انتہائی خراب دیکھائی دیا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you