سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کی سربراہی میں اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس، تمام اسکول 23 آگسٽ کو 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کی منظوری دی گئی، اسٹاف کی ویکسینیشن کو سو فیصد یقینی بنانے کا فیصلہ، اور بھی اہم فیصلے کئے گئے
کراچی (ویب ڈیسک) سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کی سربراہی میں اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا. اجلاس میں صوبے بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے سمیت کئی اہم فیصلے کیے گئے اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسٹیرنگ کمیٹی نے ہتمی فیصلہ کرتے ہوئے صوبے مین تعلیمی ادارے کھولنے کی سفارش کردی جس پر ہتمی فیصلہ کرتے ہوئے تمام اسکول 23 آگسٽ کو 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کی منظوری دی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اسٹاف کی ویکسینیشن کو سو فیصد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
والدین کو بھی اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کے لیے ویکسینیشن کروانی ہو گی۔ یونیورسیٹیز کے طالبعلموں کےلئے ویکسینیشن لازمی ہو گی. جامعات آور اسکولز میں محکمہ صحت کی جانب سے موبائل ویکسینیشن کروائی جائے گی
جامعات بھی 23 اگست سے کھل جائیں گی. نصاب، تعلیمی دن، ویکسینیشن کی نگرانی اور تعلیمی سال کے شیڈول کو طے کرنے کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی کے ممبران پر مشتمل ایک ورکنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے. ورکنگ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو بلایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ہفتہ یا اتوار کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you