روہڑی (رپورٹر) میونسپل کمیٹی روہڑی کے ریٹائرملازمین کی پریس کانفرنس ریٹائرمنت کی رقم قسطوں میں دی جارہی ہے 50 ہزار قسط دینے میں بھی کئی کئی ماہ لگادیتے ہیں
روہڑی:میونسپل کمیٹی روہڑی کے ریٹائرملازمین مطالبات کے حق میں پریس کانفرنس کررہے ہیں |
روہڑی (رپورٹر) میونسپل کمیٹی روہڑی کے ریٹائرملازمین کی پریس کانفرنس ریٹائرمنت کی رقم قسطوں میں دی جارہی ہے 50ہزار قسط دینے میں بھی کئی کئی ماہ لگادیتے ہیں ریٹائرمنٹ کی رقم ناملنے کے باعث ناتوبچوں کی شادیاں کرپارہے ہیں ناہی گھروں کی مرمت تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ضلع سکھر کے رہنما کاشف قاضی کا میونسپل کمیٹی روہڑی کے ریٹائرملازمین کے ہمراہ روہڑی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی روہڑی ریٹائرملازمین کو بروقت ریٹائرمنٹ کی رقم کی ادائیگی کے بجائے مختلف جعلی کاموں کی مدمیں نکال کرلاکھوں روپے خودہڑپ کررہیں نیب ودیگرادارے میونسپل کمیٹی روہڑی میں جاری کرپشن کی تحقیقات کرائے بعدازاں میونسپل کمیٹی روہڑی کے بیشتر ملازمین امجد قریشی،امداددایو،اجمل قریشی،منظورسہتو،مسمات پٹھانی شیخ اوربلوشیخ ودیگرکا کہنا تھا کہ انہیں ریٹائرمنٹ کی رقم قسطوں میں دی جارہی ہے کئی کئی ماہ باد 50ہزارروپے کی قسط بھی سیاسی سفارش اور آفس کے کئی کئی چکرکاٹنے کے بعد جاری کی جاتی ہے ریٹائرمنٹ کی رقم ایک ساتھ ناملنے کی وجہ سے ناتوجوان بیٹیوں اور بیٹوں کی شادیاں کراپارہے ہیں اور ناہی گھروں کی مرمت سمیت دیگر ضروریات پوری کرپارہے ہیں جبکہ متعددبار احتجاج بھی کرچکے ہیں اور اعلی افسران کو مسئلہ بھی بتاچکے ہیں میونسپل کمیٹی روہڑی کی انتظامیہ ریٹائر ملازمین کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کو تیار نہیں فنڈ کی کمی کا جواز بنانے والے افسران دیگر غیرضروری کاموں کی مد میں فنڈ استعمال کرکے جعلی بلوں کی مد میں فنڈ کا بڑاحصہ خردبرد کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے سندھ ہائی کورٹ،حکومت سندھ،کمشنر وڈپٹی کمشنر سکھر سے مطالبہ کیا کہ میونسپل کمیٹی روہڑی کے ریٹائرملازمین کوانکا حق فوری ادا کرکے ان میں پائی جانے والی پریشانی اور بے چینی کوختم کیا جائے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you