IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

منگل، 24 اگست، 2021

عمران خان کی ہدایت پرممبرقومی اسمبلی جے پرکاش اور اقلیتی رہنما راجیش کمار کا سنگرار میں گمشدہ بچی کے گھرآمد

روہڑی: عمران خان کی ہدایت پر ممبر قومی اسمبلی جے پرکاش اور اقلیتی رہنما راجیش کمار کا سنگرار میں گمشدہ بچی کے گھرآمد ورثا سے ہمدری کا اظہار 


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ممبر قومی اسسمبلی اور پی ٹی آئی منارٹی ونگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری جے پرکاش اورپی ٹی آئی نادرن سندھ منارٹی ونگ کے صدر راجیش کمار سنگرار میں دس محرم الحرام کو گم ہونے والی بچی پریا کے گھر پینچے اور واقعہ کے متعلق معلومات لیں اس موقع پرانھون نے ایس ایس پی سکھرعرفان سموں سے بھی فون پرمعلومات لیں جس پر ایس ایس بی نے انھین کیس کی پشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتا یا کہ بچی کی گمشدگی کے حوالے سے مقدمہ کا انداج کرلیا گیا یے 

 یہ بھی پڑہیں: پی ڈی ایم کرپٹ پارٹی الائنس ہے، ڈاکٹر شہباز گل

پولیس ٹکنیکل انداز میں بھی کیس کو حل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس موقع پر ہندو برادی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جے پرکاش نے ورثا سے ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان اقلیتی برادری کو حقوق کے حوالے سے بہت کوشاں ہیں وزیر اعظم عمران خان قا ِئد اعظم کے ویزن کے مطابق اقدامات اٹھا رہے ہیں، بھونگ شریف کے ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مندر کی دوبارہ ریکارڈ مدت میں بحالی سے ہندو برادری کو حوصلہ ہوا ہے۔ 

یہ بھی پڑہیں: سکھ یاتریوں کو گوردوارا دربار صاحب کرتار پور آنے کی اجازت مل گئی

انھون نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک میں اقلیتی برادری ہوتی ہے کسی ملک میں مسلمان اکثریت میں ہیں تو کہیں عیسائی اور دیگر مزاہب ہر مہذب حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ اقلیتی عوام کو سہولیات دیں۔ اس موقع پرراجیش کمار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو بہت سہولیات حاصل ہیں، جہاں ہم بہت آزادنہ طریقے سے اپنے مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔ وزہراعظم عمران خان اقلیتی برادی کے لئے بہت مہربان ہیں جس پر ہندو برادری انکی مشکور ہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you