IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

جمعہ، 27 اگست، 2021

روھڑی: صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی شہر میں صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت



روہڑی(نمائندہ آئی بی این) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی شہر میں صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت پرمیونسپل کمیٹی روہڑی CMOکی آفس میں چیف میونسپل آفیسر روہڑی منصور حسین ابڑو کی نگرانی میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں میونسپل کمیٹی روہڑی کے مختلف وارڈوں کے سینیٹری انسپیکٹروں اور صفائی عملہ اورپیپلزپارٹی سٹی روہڑی کے جنرل سیکریٹر ی حاجی عبدالخالق سولنگی، پیپلزپارٹی رہنماعرفان علی داؤد پوتہ،سہیل سومرو اورعبدالسمیع قاضی میونسپل کے چیف آفیسرغلام قادررک سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں شہر بھر میں صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا اس موقع پر پیپلزپارٹی رہنماؤں حاجی عبدالخالق سولنگی،عرفان علی داؤدپوتہ،سہیل سومرو،عبدالسمیع قاضی کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور پیپلزپارٹی رہنما وچیئرمین لوکل کونسل ایسوسی ایشن سند ھ سید کمیل حیدر شاہ کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ شہر کے کسی بھی محلے یا گلی یا کسی شاہراہ پر صفائی ناہونے اور صفائی عملہ کی کسی بھی قسم کی غفلت کی عوامی شکایات پر غفلت کے مرتکب عملہ کے خلاف سخت ایکشن ہوگا تاہم شہرکے تمام وارڈوں کے سنیٹری انسیپکٹر اپنے اپنے وارڈوں میں صفائی ستھرائی کا عمل تیز کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنایا جائے اس موقع پر چیف میونسپل آفیسر روہڑی منصور حسین ابڑو نے صفائی عملہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہناتھاکہ میونسپل صفائی عملہ کی غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی شہربھرمیں صفائی کے عمل کو تیز کیا جائے اور ہر وارڈ کی کارکردگی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر پیش کی جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی شکایت کا موقع ناملے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you