روہڑی: ورثاء نے سید کمیل حیدر شاہ کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ10محرم کے روز بچی گھرکے باہر محرم کی سبیل چلا رہی تھی کہ اچانک لاپتہ ہوگئی
روہڑی(نمائندہ آئی بی این) ایک ہفتہ سے زائد گزرگیا نواحی علاقے سنگرار سے پراسرارطور پر لاپتہ ہونے والی 7سالا پریا کماری ولد نانک رام کا تاحال پتہ ناچل سکا صوبائی وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر انکے فرزند پیپلزپارٹی رہنما چیئرمین سندھ لوکل کونسل ایسوسی ایشن سندھ سید کمیل حیدر شاہ روہڑی کے نواحی علاقے سنگرار سے 10محرم کو پراسرار طور پرلاپتہ ہونے والی 7سالہ پریا کماری کے گھر پہنچ گئے لاپتہ بچی کے ورثاء سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے بچی کے ورثاء کو یقین دلایا کہ پیپلزپارٹی حکومت آپکے دکھ میں برابرکی شریک ہے
انہوں نے ورثاء کو یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت بچی کی بازیابی کے لئے ہرممکن کوشش کریگی جبکہ سید کمیل حیدر شاہ نے پولیس افسران اور انتظامیہ کوبچی کی جلد بازیابی اور بچے کے ورثاء سے مکمل تعاؤن کی ہدایت کی
قبل ازیں بچے کے ورثاء نے سید کمیل حیدر شاہ کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ10محرم کے روز بچی گھرکے باہر محرم کی سبیل چلا رہی تھی کہ اچانک لاپتہ ہوگئی انکا کہنا تھا کہ انکی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے بچی جسکے پاس بھی وہ ہم پر رحم کھاکر بچی ہمیں واپس کردے دوسری جانب ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بچی کا سراغ ناملنے کی وجہ سے بچی کے گھر میں سوگ اور مایوسی چھائی ہوئی تھی
اضح رہے10محرم کو گھر کے باہر سے پراسرار طور پرلاپتہ ہونے والی بچی کی بازیابی کے لئے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر ودیگر پولیس افسران کی تمام ترکوششوں کے باوجود تاحال پولیس بچی کوبازیاب کرانے میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you