IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

جمعہ، 20 اگست، 2021

 روہڑی: ملک کے دیگر شہروں کی طرح روہڑی میں بھی یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد کئے گئے

روہڑی:10محرم مرکزی ماتمی جلوس ضریح اقدس نقشہ نوڈھال کربلا معلی کا تعزیہ اپنے روایتی راستے سے گزر رہا ہے دوسری جانب تعزیہ کوکاندھا دینے کی کوشش میں بے ہوش عزادار کوطبی امداد فراہم کی جارہی ہے

 روہڑی(رپورٹر) ملک کے دیگر شہروں کی طرح روہڑی میں بھی یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد کئے گئے مجالس عزا کا انعقاد جگہ جگہ حسینی نیاز ولنگر کا اہتمام 10محرم کا ماتمی جلوس حیدرشاہ حقانی کربلا میدان سے برآمد ہوکر سادات قبرستان پہنچ کے بعد نہر کردیا گیا سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت رہے 

ساڑھے پانچ سو سالہ قدیمی تعزیہ کربلا معلی کا مرکزی ماتمی جلوس 9محرم کی صبح روشنی ہونے سے قبل روایتی رسم شمع گل کی ادائیگی کے بعد کربلا معلی درگاہ مورشاہ ڈول پاک سے برآمد ہوگا

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح روہڑی میں بھی یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا شہر وآس پاس کے علاقوں میں چھوٹے بڑے ماتمی جلوس،تعزیے،علم پاک برآمدکئے گئے اور مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا جبکہ شہر بھرمیں یوم عاشور پر بھی جگہ جگہ حسینی سبیلیں قائم کی گئی اور نیازولنگرکا سلسلہ بھی جاری رہا دوسری جانب 10محرم کو مرکزی ماتمی جلوس ضریح اقدس نقشہ نوڈھال کربلا معلی کا تعزیہ تیسرے مرحلے میں حیدرشاہ حقانی کربلا میدان سے برآمد کیا گیا جو اپنی روایتی راستوں سے ہوتا ہوا ریلوے اسٹیشن روہڑی کے قریب سادات قبرستان پہنچ کر اختتام پزیر ہوا مسلسل 38گھنٹے جاری رہنے والے قدیمے تعزیہ کربلا معلی کوبرآمدہونے کے دوروز بعد نہر کردیا گیا قبل ازیں مرکزی ماتمی جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی اور مرکزی تعزیہ کو بوسہ اورکاندھا دینے کی کوشش میں 50سے زائد عزادار بے ہوش اور زخمی ہوئے جنھیں اسکاوٹ اور ایدھی رضاکاروں نے مختلف مقامات پر پہنچایا جھاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی 

روہڑی: 7 محرم, علی اکبر اور علی اصغر بن امام حسین علیہ اسلام کا ماتمی تعزیہ درگاہ سیدنورمولا شاہ سے برآمد

انتظامیہ کی جانب سے مرکزی ماتمی جلوس کی گزرگاہوں کے داخلی راستوں کو مختلف رکاوٹیں رکھ کر سیل کیا گیا تھا اور سیکورٹی کے انتظامات انہتائی سخت کئے گئے تھے اور شہراور آس پاس کے علاقوں میں 10محرم کی صبح سے رات گئے تک موبائل فون سروس بھی معطل رکھی گئی تھی 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you