IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

اتوار، 22 اگست، 2021

روہڑی: روہڑی کے علاقے کندھرا میں یونیورسٹی طلبہ کا سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے والے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

روہڑی: کورونا کی چوتھی لہر، سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے بند رکھنے  فیصلے کے خلاف شاہ لطیف یونیورسٹی کے طلبہ نے کندھرا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا 


روہڑی(رپورٽر) کرونا کی چوتھی لہر حکومت سندھ کی جانب سے تعلیمی ادارے ایک بار بند کرنے کے فیصلے کے خلاف یونیورسٹی طالبات سڑکوں پر نکل آئے کندھرا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ صوبائی حکومت کا تعلیمی ادارے بند کرنا تعلیم دشمن پالیسی ہے فوری تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائے مظاہرین تفصیلات کے مطابق کورونا کی چوتھی لہراورحکومت سندھ کی جانب سے ایک بار تعلیمی ادارے بند کرنے کے فیصلے کے خلاف شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کے طالبات سڑکون پر نکل آئے 

یہ بھی پڑہیں گھوٹکی: سرحد میں انوار ویلفیئر آرگنائيزيشن گھوٹکی کیجانب سے اسکولوں کی بندش کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

نوجوان طلباء کا کندھرا پریس کلب کے سامنے صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی مظاہرین میں شامل محمد عمرجاگیرانی، عزیزاحمدجاگیرانی، سرمد جاگیرانی، ناصرحسین لاشاری، سرفراز احمدبرڑ،عبدالصمد جاگیرانی، اویس احمد دھاریجو، صفدر علی دھاریجو نے الزام لگایا کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں اسکولوں پر قبضے، اسکول وڈیروکی اوطاقیں اور اسکولوں کو بھینسوں کے باڑوں میں تبدیل کرکے تعلیم کی تباہی کے بعد حکومت سندھ نے کورونا کی آڑ میں تعلیم کا تباہ کرنے کے نئے فارمولے پر کام شروع کردیا ہے

یہ بھی پڑہیں: گھوٹکی: سرحد میں انوار ویلفیئر آرگنائيزيشن گھوٹکی کیجانب سے اسکولوں کی بندش کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

 ملک بھر میں مختلف تہوار جوش وخروش سے منائے جارہے ہیں جلسے جلوس ریلیاں نکالی جارہی ہیں جن میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہورہے ہیں تاہم کورونا سے بچاؤ کا واحد طریقہ تعلیمی ادارے بند کرکے کیا جارہا ہے جو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت سندھ میں تعلیم کو مزید تباہ کیا جارہا ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں کی تالا بندی ختم کرکے تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائے اور سندھ میں تعلیم کو تباہ ہونے سے بچایا جائے 

ں 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you