IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

بدھ، 25 اگست، 2021

 حکومت نے کورونا مریضوں میں اضافے پر صنعتوں کیلئے آکسیجن سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا


اسلام آباد(لیڈی رپورٹر) حکومت نے کورونا مریضوں میں اضافے پر صنعتوں کیلئے آکسیجن سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں آکسیجن بیڈز پر1500 سے زائد مریضوں کی تعداد ہوگئی، صنعتوں کیلئے آکسیجن سپلائی معطل کرکے کورونا مریضوں کو آکسیجن فراہم کی جائے گی۔انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر وزیرخارجہ نے بریفنگ دی پاکستان افغانستان کابل سے لوگوں کو نکالنے میں مدد کررہا ہے، پاکستان انخلاء میں دوسرے ممالک کی بھی مدد کررہا ہے۔پی آئی اے ابھی تک 1500 لوگوں کو لاچکی ہے۔افغانستان میں حکومت سازی میں ذمہ درانہ کردار ادا کررہے ہیں، افغانستان کے حکام سے رابطے میں ہیں، کابینہ نے متنبہ کیا کہ ہندوستان افغانستان میں مداخلت سے باز رہے، کیونکہ ہندوستان کا افغانستان کے ساتھ کہیں بھی بارڈر نہیں ہے۔انہوں نے انتخابی اصلاحات سے متعلق کہا 90 لاکھ پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ ملے اور انتخابی اصلاحات نہ کی جائیں ، کابینہ نے اپوزیشن کے رویے کی مذمت کی ہے، جوڈیشل کمیشن نے 36 سفارشات دی تھیں، معاملہ تب خراب ہوتا ہے جب پولنگ ختم ہوجاتی ہیں، ای وی ایم اس دھاندلی کو ختم کرنے میں مدد کرے گا۔یہ اسی جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کا حصہ ہے۔ اورسیز پاکستانیوں کے اوپر معیشت کھڑی ہوئی ہے، اگر وہ پیسے نہ بھیجتے تو معیشت لاکھڑا جاتی، عمران خان پر اعتماد ہے کہ اورسیز پاکستانی ترسیلات زر بھیج رہے ہیں۔فواد چودھری نے بتایا کہ کوویڈ کے اوپر ایک استحکام نظر آرہا تھا،لیکن اب کیسز بڑھ رہے ہیں،لیکن اب خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں بیڈز 1500سے بڑھ گئے ہیں، پاکستان میں آکسیجن کی جتنی صلاحیت موجود ہے ، اس میں 70 فیصد استعمال ہورہی ہے، اگرایک دوروزمیں صورتحال بہتر نہ ہوتی تو صنعتوں کیلئے آکسیجن کی سپلائی معطل کردیں گے اور ہسپتالوں میں مریضوں کو آکسیجن فراہم کی جائے گی، آج کابینہ کے اجلاس میں خواتین کے متعلق واقعات پر بات چیت ہوئی، عمران خان نے کہا کہ معاشرے کے ہر طبقے کیلئے تشویشناک ہے۔اس پر ایک بڑی ڈبیٹ کی جائے گی، جس میں تمام طبقات کے لوگوں کو مدعو کیا جائے اور فکری بحث کی جائے گی، اس حوالے سے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔محمد اشفاق کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار 37نئی ادویات کی مینوفیکچرنگ شروع کررہے ہیں، ان کی قیمت کا تعین کیا گیا ہے۔12ادویات کی قیمت میں ردوبدل کیا گیا ہے، اگر قیمت نہیں بڑھاتے تو ادویات بلیک میں چلی جاتی ہیں اور وہ چارگنا مہنگی ملتی ہے، کیونکہ ڈالر مہنگا ہونے سے ادویات کا خام مال مہنگا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا یہی مستقبل ہے کہ وہ لندن میں شادیاں کروائیں گے۔لندن میں پوتے پوتیاں بھی ہوں گے اور پھر وہ نئے فلیٹ خریدیں گے۔۔۔۔۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you