روہڑی: صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے علاقائی مکینوں کی شکایات سننے اور اسے فوری حل کرنے کی ہدایت پر بھیجے گئے وفد کے سامنے شھریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے
روہڑی: بلدیاتی وزیر کی ہدایت پر پیپلزپارٹی کا وفد میونسپل افسران کے ہمراہ کندھرا ناکا کا دورہ کررہا ہے دوسری جانب علاقائی مکین مسائل کی نشاندہی کررہے ہیں |
روہڑی(نمائندہ آئی بی این) صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور پیپلزپارٹی رہنما وچیئرمین لوکل کونسل ایسوسی ایشن سندھ سید کمیل حیدر شاہ کی ہدایت پر پیپلزپارٹی سٹی روہڑی کے جنرل سیکریٹری حاجی عبدالخالق سولنگی، پیپلزپارٹی رہنما عرفان علی داؤد پوتہ، ذیشان بھٹ، چیف میونسپل آفیسر روہڑی منصورحسین ابڑ، نثار بھٹی ودیگرنے روہڑی کے گنجان آباد علاقے کندھرا ناکا، مہندی جو پڑ، پریس کلب روڈ کا دورہ کیا اور علاقائی مکینوں سے ملاقاتیں کی۔ علاقائی مکینوں نے صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے علاقائی مکینوں کی شکایات سننے اور اسے فوری حل کرنے کی ہدایت پر بھیجے گئے وفد کو شکایات کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ کندھرا ناکاکے مہندی جو پڑ کی گلی محلوں میں نالیوں اور گلیوں کی صفائی ناہونے کی وجہ سے نالیوں کا گندا پانی اکثر گھروں کے آگے جمع ہوجاتا ہے اور کئی کئی روز گلیوں میں صفائی ناہونے کی وجہ سے گندکچرہ کئی کئی روز گلیوں میں جمع رہنے سے بدبوپھیلی رہتی ہے جبکہ علاقے کی نالیاں بھی بوسیدہ ہوکر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہیں جسکی وجہ سے اکثر جگہ جگہ نالیوں کا پانی جمع رہتا ہے جسکی وجہ سے گندے پانی سے گزرنا علاقائی مکینوں بلخصوص کم عمر بچوں اورخواتین کے لئے پریشانی کا باعث بنا رہتاہے
بیشترمکینوں نے فرش بندی کی ٹوٹ پھوٹ کی شکایت کی اور مکینوں کا کہنا تھا کہ کندھرا ناکہ مہندی جو پڑ میں پانی کی پائپ لائن بوسیدہ ہوکر جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جسکی وجہ سے ناصرف نالیوں کا گندا پانی پائن لائن کے ٹوٹے ہوئے حصوں سے پینے کے پانی میں شامل ہوجاتا ہے بلکہ پائپ لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے پانی کا رساؤ جاری رہنے سے پانی کا پریشر ہونے سے بیشتر گھروں تک پانی نہیں پہنچ پاتا بعد ازاں پیپلزپارٹی کے وفد نے تمام صورت حال سے سید ناصر حسین شاہ کو موبائل فون پر آگاہ کیا اور علاقائی مکینوں کے بنیادی مسائل کی تفصیلات بتائی سیدناصر حسین شاہ نے موجود افسران اور پیپلزپارٹی رہنماؤں کو علاقائی تمام مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی اورچیف میونسپل آفیسر روہڑی منصورحسین ابڑو کو ہدایت کی کے مہندی کے پڑ میں صفائی عملہ کوبڑھایا جائے اور صفائی ستھرائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور فوری طور پر علاقے کی تمام چھوٹی بڑی گلیوں میں نئی نالیاں تعمیر کرائی جائے اور جن علاقوں میں فرش بندی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے فوری فرش بندی کرائی جائے اور علاقے میں ناقابل استعمال پائپ لائن کو ہٹاکر نئی پائپ لائن بچھائی جائے اور گھر گھر پانی پہنچایا جائے اور تمام کام مکمل کراکر انہیں رپورٹ دی جائے بعدازاں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کے اس اقدام کو علاقائی مکینوں نے سراہا اور انکا اور سید کمیل حیدرشاہ کا شکریہ ادا کیا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you