IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

بدھ، 25 اگست، 2021

گھوٹکی: سرحد ميں سرسبز پاکستان، سرسبز سندھ اور گھوٹکی کے عنوان سے محکمہ فاریسٹ کی جانب سے سیمینار منعقد کیا گیا



سرحد(رپورٽر) سرسبز پاکستان، سرسبز گھوٹکی، سرسبز سندھ کے عنوان کے تحت گورنمینٹ بوائز ہائیرسیکنڈری اسکول عمر ڈھو سرحد میں محکمہ سوشل فاریسٹ اور یوتھ آف گھوٹکی کی جانب سے درخت لگانے اور اس کی حفاظت کے لیے ایک سیمینار منعقد کیا گیا، سیمینار میں پیپلز پارٹی تعلقہ گھوٹکی کے صدر میر حمزہ خان سندارانی، ڈویزنل فاریسٹ آفیسر سید عامر حسین شاہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مظفر علی شاہ، اسکول کے پرنسپل ریاض احمد کلوڑ، سکندر علی اوگاہی، محمد بخش عاربانی، احسان عاربانی، نور دین زنگی، احمد علی ملک، صحافی اللہ ورایو بوزدار، حاکم ابڑو، عطاحسین سومرو، رانا ریاض سمیت دیگر نے شرکت کی، 

سیمینار میں تعلقہ صدر میر خمزہ خان سندارانی و دیگر نے اسکول کے احاطے میں پودا لگاکر شجرکاری مھم کا افتتاح کیا اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی تعلقہ صدر میر خمزہ خان سندارانی، ڈویزنل فاریسٹ آفیسر سید عامر حسین شاہ نے کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی  آلودگی کے خاتمے کے لیے ہم سب کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا یہ موسم پودے لگانے کا مناسب موسم ہے کیونکہ درخت لگانے سے گرمی کی شدت کو کم کرکے اس کے منفی اثرات کو بھی ختم کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ یوتھ آف گھوٹکی کی کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز انتہائی خوش آہند ہے ہم زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں اپنا رول ادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج سرحد شھر میں 500 سے زائد پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ہے اور انشاءاللہ اس شجر کاری مہم کو سرحد شہر کے گلی، محلوں، عوامی مقامات اور تمام اسکولوں تک پھیلایا جائے گا انہوں نے کہا کہ پودے لگانے کے بعد ان کی مکمل افزائش بھی ہماری ذمے داری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you