اسلام آباد(رپورٽ خالدہراجہ) اسلام آباد میں سیاحوں کے لیے ڈبل ڈیکر بس سروس متعارف کروا دی گئی ہے۔ اسلام آباد کا شمار دنیا کے خوبصورت دارالحکومتوں میں ہوتا ہے۔ شہر کے حسین مقامات کی سیر کے لیے 3 گھنٹے میں7 سیاحتی مقامات گھمائے جائیں گے۔ اس بس سروس کا کرایہ صرف 400 روپے ہے اور اس کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت متعارف کروایا گیا ہے۔ اسلام آباد کے مختلف مقامات پر 10 منٹ سے آدھے گھنٹے تک کا قیام بھی ہوگا۔ یہ سروس صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک چلے گی جبکہ 4 سال تک کے بچوں کی سواری مفت ہوگی۔ یہ بس سروس فیصل مسجد، بلیوایریا، ریڈ
زون، لیک ویو پارک مونیومنٹ، شکر پڑیاں، لوک ورثہ تک جائے گی۔واضح رہے کہ یہ منفرد سہولت پہلے راولپنڈی میں تھی تاہم اب اس کا دائرہ کار اسلام آباد تک وسیع کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you