IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

پیر، 30 اگست، 2021

سکھر: حکومت جانتی ہے کہ اس کا مقابلہ پٹواری یا مولانا نہیں کرسکتے صرف پیپلزپارٹی ہی کرسکتی ہے، بلاول بھٹو زرداری


سکھر(رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ یہ ان کی پہلی اور آخری حکومت ہے وہ ظلم اتنا کرے جتنا خود بھی برداشت کرسکے جیالوں کی حکومت آنے والی ہے ان کا دور شروع ہونے والا ہے اس لیے ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے پی ڈی ایم کی سیاست سے حکومت کو فائدہ ہورہاہے اور حکومت جانتی ہے کہ اس کا مقابلہ پٹواری یا مولانا نہیں کوئی کرسکتےصرف پیپلزپارٹی ہی کرسکتی ہے اس لیے اس نے پیپلزپارٹی کو انتقام کا نشاہ بنایا ہوا ہے پیپلزپارٹی کا قائد حزب اختلاف ہو تو وہ جیل میں ہے مگر لاہور والا قائد حزب اختلاف تو مزے کررہاہے 

سکھرمیں خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ ضرور کامیاب ہوتا مگر اس میں خواتین کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی اگر خواتین آتیں تو جلسہ ضرور کا میاب ہوتا اور یہ کراچی تھا افغانستان نہیں کہ آنے کی اجازت نہیں دی گئی شاید یہی وجہ ہےکہ کراچی والوں نے ان کو مسترد کردیا پی ڈی ایم کی سیاست سے حکومت کو نقصان نہیں فائدہ پہنچ رہاہے اگر وہ ہمارے طریقہ کار پر چلتے تو زیادہ کامیاب ہوتے ان کا کہنا تھا کہ حکومت سمجھ چکی ہے کہ اس کا مقابلہ جیالے کرسکتے ہیں اور وہ دن اب دور بھی نہیں ہے کہ جب ہم اس ملک وقوم کو اس حکومت سے نجات دلائیں گے 

یہ بھی پڑہیں: روہڑی: پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی سکھرآمد، روہڑی سے جیالوں کے قافلے سکھر کی جانب رواں دواں

ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے حقوق کے لیے نکل چکے ہیں اور جہاں بھی گئے ہیں عوام سڑکوں پر ہیں کیونکہ ان کی امید اب صرف پیپلزپارٹی ہے اور پیپلزپارٹی ہی انہیں ریلیف پہنچاتی ہے عمران خان کی پارٹی تو غریبوں کو نہیں امیروں کو ریلیف دے رہی ہے اور یہ بات تاریخ کا حصہ ہے کہ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے اس نے لوگوں کو روزگار دیایے مگر اس حکومت نے جو عوام کے ساتھ کیا ہے ایسا تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا یہ حکومت غیر جمہوری ہے اگر نمائندہ حکومت تو عوام کی خدمت کرتی ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء تسلیم کرچکے ہیں کہ ان کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ پیپلزپارٹی ،سندھ حکومت اور مراد علی شاہ ہیں اور اس لیے وہ اگر جیل میں ڈالتے ہیں تو پیپلزپارٹی کی قیادت کو ڈالتے ہیں اسی لیے خورشید شاہ جیل میں ہیں اور ان کی خواتین کو کیسز میں دھکیلا جارہاہے مگر ہم یاد دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ خواتین تو آپ کے گھروں میں بھی ہیں مگر پیپلزپارٹی خواتین کا احترام کرتی ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر قطعی غلط ہے کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی حالانکہ سندھ ہی وہ صوبہ ہے جہاں پر مقامی حکومتوں نے اپنی مدت پوری کی ہے اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے گئے ہیں جبکہ پنجاب اور سرحد میں تو بلدیاتی نظام کے چیمپیئین بننے والوں نے وقت سے پہلے ہی نظام کو ختم کردیا تھا ان کا کہنا تھا کہ سندھ اور اس کے عوام کے حقوق چھیننے کے لیے ایک جعلی مردم شماری کرائی گئی جسے پیپلزپارٹی نے نہ مانا ہے اور نہ مانے گی اگریہ مسئلہ حل ہوجائے تو سب سے پہلے ہم مقامی حکومتوں کے انتخابات کرائیں گے

ملتان: پی ڈی ایم کے موسمی جلسوں سے حکومت کو کوئی پریشانی نہیں، شاھ محمود قریشی

ان کا کہنا تھا کہ اگر آج ہم پر یہ سیلیکٹیڈ حکومت مسلط ہے تو وہ کچھ اپنوں اور کچھ دوسروں کی وجہ سے ہے ہم اپنے دوستوں سے کہیں گے کہ اگر ہمارے ساتھ نہیں ہیں تو اصولن استعیفے دے دیں اگر وہ یہ نہیں کررہے تو ہمارا ساتھ دیں ہم حکومت کو نہ صرف ٹف ٹائیم دے سکتے ہیں بلکہ اسے ہٹا بھی سکتے ہیں بلاول بھٹو نے جیالوں سے کہا کہ وہ اٹھ کھڑے ہوجائیں اور جدو جہد کو تیز کریں ہم پاکستان بچانے نکلے ہیں عوام کو لاوارث اور تنہا نہ پہلے چھوڑا تھا نہ اب چھوڑیں گے اور سلیکٹیڈ کو بھگا کر دم لیں گے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you