روہڑی(نمائندہ آئی بی این) صوبائی وزیر اقلیتی امور گیان چند ایسرانی نے سنگرار میں لاپتہ 7 سالہ پریا کماری کے والدین سے ملاقات کیایس ایس پی سکھر عرفان سموں،نائب صدر پیپلز پارٹی منارٹی ونگ مکھی اودھا مل،سکھر ڈویڑن صدر مکھی ایشور لال بھی ان کے ہمراہ تھےمعصوم پریا کماری کو جلد بازیاب کرائیں گے،ایس ایس پی سکھر کو کیس کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ گیانچند ایسرانی
سکھ یاتریوں کو گوردوارا دربار صاحب کرتار پور آنے کی اجازت مل گئی
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اقلیتی امور گیان چند ایسرانی نے روہڑی کے نواحی علاقے سنگرار سے 10محرم کو گھرکے باہر چائے کی سبیل چلانے کے دوران پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی 7سالا پریا کماری کے گھرپہنچ کر سنگرار لاپتہ بچی پریا کماری کے والدین سے ملاقات کی.ایس ایس پی سکھرعرفان سموں،نائب صدرپیپلز پارٹی مینارٹی ونگ مکھی اودھا مل، صدر پی پی پی مینارٹی ونگ سکھرڈویڑن مکھی ایشور لال، صدر ضلع سکھر وجے جگوانی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پرمکھی نرنجن تلریجا،مکھی پریم چند، جیٹھا لال، آشارام ایسرانی،پھلاج ایسرانی،چیتن داس ایسرانی و دیگربھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے معصوم پریا کماری کے بھائیوں سے بھی ملاقات کی۔صوبائی وزیراقلیتی امور نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ معصوم پریا کو جلد بازیاب کرائیں گے۔ ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کو کیس کی خود نگرانی کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ اقلیتی برادری کا تحفظ یقینی بنایا جائے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you