IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

ہفتہ، 4 ستمبر، 2021

کابل: متحدہ عرب امارات نے ساٹھ ٹن خوراک اور مختلف ادویات پر مشتمل امدادی سامان افغانستان پہنچا دیا

فوٹو: گیٹی امیجز

دبئی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے ساٹھ ٹن کی خوراک اور مختلف ادویات پر مشتمل امدادی سامان افغانستان پہنچا دیا۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کا خصوصی طیارہ 60 ٹن خوراک اور ادویات لے کر کابل ائیرپورٹ پہنچا ہے، یہ امدادی سامان غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کرنے والے افغان شہریوں کو ترجیح بنیاد پر دیا جائے گا۔ واضع  رہے کہ بیس برس سے جاری جنگ کے باعث لاکھوں کی تعداد میں لوگ وطن چھوڑنے پر مجبور ہوئے، بڑی اکثریت بے گھر ہو چکی ہے اور ملک کے لاکھوں افراد غربت اور افلاس کی زندگی گزار رہے ہیں۔ افغانستان میں جاری بحران کے باعث دوہزار بارہ سے لے کر اب تک پچاس لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے جو دوبارہ اپنے گھروں کو آباد نہیں کرسکے۔ یو اے ای حکام نے  ہنگامی بنیادوں پر خوراک و ادویات افغانستان بھیجی ہیں تاکہ شہریوں کی بروقت مدد کی جاسکے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ نے بتایا کہ انسانی بنیادوں پر یہ غذائی اجناس، ادویات افغانستان بھیجی گئیں ہیں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you